بینک آف پنجاب کے سابق صدر نعیم الدین کے خلاف نیب ریفرنس دائر - Pakistan - Dawn News

  • 📰 Dawn_News
  • ⏱ Reading Time:
  • 64 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 29%
  • Publisher: 51%

پاکستان عنوانات خبریں

جے آئی ٹی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ نعیم الدین نےبینک آف پنجاب کے شیئرز میں موجود اپنی تمام ہولڈنگ کو ختم کردیا تھا جبکہ 6 دسمبر 2016 کو اپنی پوری ہولڈنگ کو آف لوڈ کردیا تھا، جس سے نعیم الدین خان کو ایک کروڑ 3 لاکھ 85 ہزار 65 روپے کا فائدہ ہوا تھا۔

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نے بینک آف پنجاب کے سابق صدر نعیم الدین خان کے خلاف انسائڈر ٹریڈنگ، اختیارات کا غلط استعمال اور بینک میں غیر قانونی فائدہ اٹھانے کے الزام میں ریفرنس دائر کردیا۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق راولپنڈی کی احتساب عدالت میں تفتیشی افسر واجد حسین ملک نے سابق صدر بینک آف پنجاب نعیم الدین خان کے خلاف ریفرنس دائر کیا۔ واضح رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے سابق صدر بینک آف پنجاب کی جانب سے مبینہ طور پر انسائڈر ٹریڈنگ کے معاملے میں انکوائری کے لیے نیب اور ایس ای سی پی کی ایک مشترکہ جے آئی ٹی کی اجازت دی تھی۔جے آئی ٹی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ نعیم الدین خان نے 5 اور 6 دسمبر 2016 کو بینک آف پنجاب کے شیئرز میں موجود اپنی تمام ہولڈنگ کو ختم کردیا تھا جبکہ 6 دسمبر 2016 کو اپنی پوری ہولڈنگ کو آف لوڈ کردیا تھا، جس سے نعیم الدین خان کو ایک کروڑ 3 لاکھ 85 ہزار 65 روپے کا فائدہ ہوا...

سابق صدر بی او پی نے 6 دسمبر 2016 کو بینک کے بڑے شیئرہولڈرز کو ایک خط بھی لکھا تھا جس میں انہیں شیئرز کی قیمت کم ہونے سے متعلق آگاہ کیا اور رائٹ شیئرز کی ضرورت پر زور دیا، جس کے بعد انہوں نے مارکیٹ سے پیسا نکالنا شروع کیا اور شیئرز کی قیمت کم ہوگئی۔نیب کے مطابق بی او پی کے رائٹ شیئرز کے اجرا کے بعد دسمبر 2016 میں موجود بی او پی کا تقریباً 18 روپے کا شیئر دسمبر 2017 تک تقریباً 8 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ سابق صدر بی او پی پر اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں شیئررز خریدنے کا الزام ہے، جس سے انہیں کروڑوں روپے کا فائدہ پہنچا جبکہ انسائڈر ٹریڈنگ کے ذریعے راز شیئرہولڈرز کو بتایا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 17. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کا امکانلاہور:آئندہ چندروز کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیزہواوں اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا ،پنجاب کے کئی مقامات پر گردآلود ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ جنوبی پنجاب میں موسم […]
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »

مسلم لیگ (ن) کے علاؤالدین پنجاب اسمبلی کے امیر ترین رکن - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان نے جہانگیر ترین کے حوالے سے حیران کن بیان دیدیالاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہاہے کہ جہانگیر ملک سلیکٹڈ جعلی وزیراعظم کے باپ کاہےکیا؟
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

کراچی ،لاہور اور پنجاب کے بعض علاقوں میں بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوارکراچی ،لاہور اور پنجاب کے بعض علاقوں میں بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار Pakistan Lahore Karachi Punjab Rain Weather Monsoon metoffice pid_gov MoIB_Official Summer Clouds Winds
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

شہدا کے ساتھ کھڑاہونے کے بجائے حادثاتی چیئرمین فسادیوں کے ساتھ کھڑا ہے: مراد سعیدشہدا کے ساتھ کھڑا ہونے کے بجائے حادثاتی چیئرمین فسادیوں کے ساتھ کھڑا ہے: مراد سعید مزید تفصیلات کے لئے لنک پر کلک کریں : ARYNewsUrdu MuradSaeed
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

کراچی کے مسائل کے حل کے لیے کانفرنس کا انعقادکراچی میں شہر کے مسائل کے حل کے لیے کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں وزیر اعلیٰ سندھ اور میئر کراچی وسیم اختر سمیت مختلف جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »