گزشتہ روز دبئی اور ریاض کی فلائٹ سے آنے والے پانچ افراد میں کورونا مثبت آیا تھا جس کے بعد انہیں قرنطینہ کے لیے بھٹائی آباد کے فیڈرل گورنمنٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔دبئی سے پہنچنےوالی پرواز میں سوار 151 میں سے2مسافروں اور ریاض سے آنیوالےکی پرواز کے329میں سے3 مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے۔
دوسری جانب اسلام آباد ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والوں کی طبی جانچ جاری ہے، ایئرپورٹ منیجر عدنان خان کا کہنا ہے کہ ریپڈانٹیجنٹ ٹیسٹ کیلئے6کاؤنٹر قائم کردیے گئے، طیارے سےباہرآنے والوں کو عملہ ٹوکن فراہم کرتا ہے۔ ایئرپورٹ منیجر نے بتایا کہ ٹوکن کےذریعے محکمہ صحت کی ٹیمیں ریپڈ ٹیسٹ کررہی ہیں اور اسلام آباد کےاےٹو لاونج کومسافروں کےلیےمختص کردیا گیا ہے، دبئی سے اسلام آباد آنیوالی نجی ایئرلائن کی پرواز کے200مسافروں کی طبی جانچ کی گئی اور ٹیسٹ رپورٹ کلیئر ہونے کے بعد مسافروں کو گھر جانے کی اجازت دی گئی۔
اگرتم نے295C کےساتھ چھیڑ چھاڑکی توعمر لاء موجودہے Tehreek Labbaik Mission Echoes In Saudi Arabia MBS, Erdogan, Watch Video ReleaseSaadRizvi TLP_Lead_APC امت_مسلمہ_کی_شان_سعدرضوی PakistanRejects_EUResolution