بھارتی طیارے مار گرانے والے ہیروز کے لئے اعزازات کا اعلان - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 60 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 27%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

بھارتی طیارے مار گرانے والے ہیروز کے لئے اعزازات کا اعلان

ونگ کمانڈر نعمان علی خان کو ستارہ جرات اور اسکوارڈن لیڈر حسن محمود صدیقی کو تمغہ جرات تفویض کیا گیا۔ فوٹو:فائلپلوامہ واقعہ کے بعد بھارت کو ہر محاذ پر شکست دینے پر صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے تینوں فورسز کو اعزازات سے نوازا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پلوامہ واقعہ کے بعد بھارت کو ہرمحاذ پر شکست دینے پر صدرمملکت عارف علوی کی جانب سے تینوں فورسز کو اعزازات سے نوازا گیا۔ ونگ کمانڈر نعمان علی خان کو ستارہ جرات سے نوازا گیا، انہوں نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا مگ 21 گرایا تھا، جب کہ اسکواڈرن لیڈر حسن محمود صدیقی کو بھی تمغہ جرات سے نوازا گیا، انہوں نے دوسرا بھارتی جہاز گرایا تھا جس کا ملبہ مقبوضہ کشمیر میں گرا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق صدر پاکستان کی جانب سے تینوں مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کو جرات و بہادری پر اعزازات سے نوازا گیا، 23 کو ہلا ل امتیاز ملٹری اور 112 کو ستارہ امتیاز ملٹری کے اعزازات ملے، تینوں مسلح افواج کو تفویض کردہ اعزازات میں 8 ستارہ بسالت اور 88 تمغہ بسالت بھی شامل ہیں، جب کہ تینوں مسلح افواج کو 94 امتیازی اسناد اور 113 چیف آف آرمی اسٹاف تعارفی کارڈز بھی عطا کیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایک ستارہ جرات اور 2 تمغہ جرات پاک فضائیہ کے ہیروز کے حصے میں آئے، قومی ہیرو ونگ کمانڈر محمد نعمان علی خان کو ستارہ جرات سے نوازا گیا ہے، گروپ کیپٹن فہیم احمد کو تمغہ جرات عطا کیا گیا ہے اور اسکوارڈن لیڈر حسن محمود صدیقی کو بھی تمغہ جرات تفویض کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے کرنل شفیق ملک کو اعزازی سند سے نوازا گیا، جب کہ شہداء کے اعزازات ان کے لواحقین نے وصول کئے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات سے دو قومی نظریے کو مزید تقویت ملی: وزیراعظممقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات سے دو قومی نظریے کو مزید تقویت ملی: وزیراعظم Read News PMImranKhan PakIndependenceWithKashmir, 14August, IndependenceDay PTIofficial pid_gov ImranKhanPTI
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

ایک اور بھارتی سپراسٹار نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کو خلافِ جمہوریت قرار دے دیا - ایکسپریس اردوتامل سپر اسٹار کے ان خیالات کو تعریف کے ساتھ ساتھ تنقید کا سامنا بھی ہے
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

پاپ موسیقی کی ملکہ نازیہ حسن کو گزرے 19 برس بیت گئےپاپ موسیقی کی ملکہ نازیہ حسن کو گزرے 19 برس بیت گئے PakistaniSinger NaziaHassan DeathAnnivarsary PopSinger pid_gov pid_gov Was a legend n feeling was aslo in the voice RIP
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

امریکہ نے خلیج کے خطے کو آگ کے دہانے میں تبدیل کردیاہے:ایرانی وزیرخارجہامریکہ نے خلیج کے خطے کو آگ کے دہانے میں تبدیل کردیاہے:ایرانی وزیرخارجہ America Iran JZarif
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

کشمیریوں کو کسی موڑ پر تنہا نہیں چھوڑیں گے: صدر مملکت عارف علوی
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

کشمیر: سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا جائے: پاکستان کا اقوام متحدہ کو خط
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »