بھارت نے پاکستانی ہائی کمیشن کے 50 فیصد عملے کو نکل جانے کا حکم دیدیا

  • 📰 roznamadunya
  • ⏱ Reading Time:
  • 31 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 16%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بوکھلاہٹ کا شکار بھارتی حکومت نے نئی دہلی میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن کے پچاس فیصد عملے کو واپس جانے کا حکم دیدیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت نے اسلام آباد میں اپنے ہائی کمیشن سے بھی 50 فیصد عملہ واپس بلوانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس فیصلے پر عملدرآمد آئندہ سات روز میں ہو گا۔

بھارت نے پاکستانی ناظم الامور کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے یہ اقدام اسلام آباد میں دو بھارتی اہلکاروں کی حراست کے بعد طیش میں آتے ہوئے اٹھایا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے دو اہلکاروں کو اس وقت گرفتار کر لیا گیا تھا جب انہوں نے تیز رفتار گاڑی چلاتے ہوئے ایک شہری کو ٹکر مار دی تھی۔

انڈین اہلکاروں کی شناخت سلوادیس پال اور داوامو براہمو کے نام سے ہوئی ہے۔ دوران حراست دونوں کے قبضے سے جعلی کرنسی بھی برآمد ہوئی تھی۔ پولیس نے دونوں کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کی تھی تاہم سفارتی استثنیٰ کی وجہ سے بعد ازاں انھیں رہا کر دیا گیا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 14. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

انڈیا کا پاکستان ہائی کمیشن میں عملے کی تعداد پچاس فیصد کم کرنے کا حکمانڈیا نے دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں پر جاسوسی اور دہشت گرد تنظیموں سے روابط قائم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ہائی کمیشن میں ملازمین کی تعداد کو 50پچاس فیصد تک کم کرنے کو کہا ہے۔
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

کشیدگی میں اضافہ : بھارت کا پاکستانی سفارتی عملے کی تعداد نصف کرنے کا مطالبہ - ایکسپریس اردودفتر خارجہ کا اظہار مذمت، جواباً بھارتی ہائی کمیشن کو بھی عملہ کم کرنے کا حکم
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

پیپلزپارٹی کا بے نظیر انکم سپورٹ کا نام تبدیل کرنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنچ
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

پیپلزپارٹی کا بے نظیر انکم سپورٹ کا نام تبدیل کرنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنچ
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

کراچی:ایکسپو سینٹر میں ہائی ڈیپینڈنسی یونٹ کا قیامترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق افتتاح کے موقع پر وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ اور اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی موجود تھے۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

قومی اسمبلی ارکان کی تنخواہ ومراعات بڑھانے کا بل سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج -کراچی : سندھ ہائی کورٹ میں قومی اسمبلی ارکان کی تنخواہ ومراعات بڑھانےکابل چیلنج کردیا گیا ، جس میں کہا گیا موجودہ صورتحال میں اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ ومراعات کالعدم قراردی جائیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی ارکان کی تنخواہ ومراعات بڑھانے کے بل کیخلاف درخواست دائر کردی گئی، درخواست شہری محموداخترنقوی نے سندھ ہائیکورٹ …
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »