بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کی سر کی قیمت مقرر کردی گئی

  • 📰 jang_akhbar
  • ⏱ Reading Time:
  • 25 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 13%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کی سر کی قیمت مقرر کردی گئی تفصیلات جانئے : DailyJang

بھارتی ریاست پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ کے سر کی قیمت مقرر کردی گئی جس کا پوسٹر سامنے آیا ہے، تاہم پولیس نے پوسٹر لگانے والے کی تلاش شروع کردی۔

واضح رہے کہ بھارت میں مودی حکومت کے خلاف کسانوں کا احتجاج جاری ہے، زرعی ریاست ہونے کے باعث ریاست پنجاب اور ہریانہ میں احتجاج شدید سے شدید تر ہوتے جارہے ہیں۔ ایسے میں کسی نے ریاست پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ کے سر کی قیمت مقرر کرنے سے متعلق ایک پوسٹر سامنے آیا ہے۔ اس پوسٹر میں درج ہے کہ وزیراعلیٰ امریندر سنگھ کو قتل کرنے والے شخص کو 10 لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔اس پوسٹر کے خلاف پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ اس سے متعلق تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 7. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات