بھارت: 90 فٹ لمبا 6 ہزار کلو وزنی لوہے کا پل چوری

  • 📰 Nawaiwaqt_
  • ⏱ Reading Time:
  • 50 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 23%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

بھارت: 90 فٹ لمبا 6 ہزار کلو وزنی لوہے کا پل چوری India IronBridge Stolen Detail News 👇

بھارتی شہر ممبئی میں 90 فٹ لمبا اور 6 ہزار کلو گرام وزنی لوہے کا ایک پل چوری ہوگیا، جس کے ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ پل ممبئی کے مغربی مضافاتی علاقے میں نالے پر رکھا گیا تھا جسے بڑی تاروں کو منتقل کرنے کےلیے بنایا گیا تھا۔ بنگور نگر پولیس اسٹیشن کے ایک اہلکار نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ نالے پر ایک مستقل پل بنانے کے بعد چند ماہ قبل عارضی ڈھانچے کو علاقے میں کسی اور جگہ منتقل کر دیا گیا تھا۔ تاہم عارضی پل 26 جون کو غائب پایا گیا جس کے بعد تعمیراتی کمپنی نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔اس کا کہنا تھا کہ پولیس تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ پل کو آخری بار 6 جون کو اس کی جگہ پر دیکھا گیا تھا۔ چونکہ جائے وقوع پر کوئی سی سی ٹی وی کیمرے موجود نہیں لہٰذا پولیس نے قریبی علاقوں میں نصب نگرانی کے کیمروں کی فوٹیج کی مدد...

اس نے بتایا کہ اس کے بعد پولیس نے گاڑی کو اس کے رجسٹریشن نمبر سے ٹریک کیا، گاڑی میں لوہا کاٹنے والی مشینیں تھیں جو پل کو توڑنے اور اسے چوری کرنے میں استعمال ہوئیں۔ پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ مزید تفتیش پولیس کو اُس فرم کے ایک ملازم تک لے گئی جسے پل کی تعمیر کا ٹھیکہ دیا گیا تھا۔ پولیس نے عملے اور اس کے تین ساتھیوں کو گرفتار کرلیا

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 6. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کراچی میں کسٹمز کے مال خانے سے کروڑوں روپے کی منشیات چوریعید کی چھٹیوں کے دوران کسٹم مال خانے سے کروڑوں روپے مالیت کی آئس، ہیروئن، کوکین اور چرس چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

غیر تعلیم یافتہ سیاست دان ہم پر حکمرانی کر رہے ہیں، کاجولبھارت میں سوشل میڈیا سمیت مین اسٹریم میڈیا میں کاجول کی رائے پر طوفان کھڑا ہوگیا۔ تفصیلات جانیے: DailyJang Kajol KajolDevgan bollywoodactress
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

بھارت کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے ویسٹ انڈیز ٹیم کا اعلانویسٹ انڈیز ٹیم میں کرک میکنزی اور ایلک اتھانیز کو پہلی بار ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

لاہور: پولیس نے منشیات لے کر جانے والا ڈرون پکڑ لیاڈرون گرنے کا واقعہ رسول پورہ گاؤں کاہنہ میں پیش آیا اور ڈرون کے ساتھ بندھی 6 کلو ہیروئن برآمد کرلی گئی ہے: پولیس
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

عجمان پولیس نے زیورات لوٹنے والے گروہ کو پکڑ لیاعجمان میں 11 لاکھ درہم تقریباً 8 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد کا زیور چوری کیا گیا ہے: پولیس
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 3 بھائی ڈوب گئےتینوں بھائی دریائے سندھ میں مہران پل کے قریب نہاتے ہوئے ڈوبے: پولیس
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »