بڑے کام کرنے کے لیے سوچ بڑی کرنی ہوتی ہے، وزیراعظم - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 60 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 27%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

وزیر اعظم نے لاہور کے قریب نئے شہر راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

لاہور کے قریب نیا شہر بسانے کے لیے راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے اس منصوبے کے ذریعے نیا پاکستان کا تصور نظر آرہا ہے، یہ منصوبہ آسان نہیں بلکہ بہت مشکل ہے جس میں رکاوٹوں کو آنا ہے لیکن یہ شہر لاہور اور پاکستان کی ضرورت ہے، لاہور میں 40 فیصد کچی آبادیاں ہیں اور یہ شہر تیزی سے پھیل رہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ بدقسمتی سے کچھ لوگ نئے پاکستان کو مشکلات سے جوڑرہے ہیں، جب بھی مشکل وقت ہوتا ہے کیمرا مین مائیک پکڑ کر لوگوں سے پوچھتا ہے کدھر ہے نیا پاکستان؟ ملک میں واقعی مہنگائی ہوئی ہے اور برے حالات ہیں، جب مشکل حالات میں ایسے سوال کریں گے تو لوگ برا بھلا تو کہیں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قرضے واپس کرنے کے لیے سخت فیصلے کرنے اور اخراجات کم کرنے سے ملک کو مشکلات کا سامنا ہے، سابق حکمرانوں کی ترجیح پیسہ بنانا تھا، ماضی کے حکمران ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیل کر چلے گئے تو لوگوں کو مشکلات سے گزرنا پڑے گا۔

عمران خان نے کہا کہ زندگی میں بڑے کام کرنے کے لیے سوچ بڑی کرنی ہوتی ہے، لوگوں کی سوچ چھوٹی ہوتی ہے کہ اقتدار میں آئیں، شوگر ملز لگالیں پیسہ بنایا، لندن میں بڑے گھر لے لیے لیکن ایسا انسان بھی چھوٹا رہ جاتا ہے، بڑے کام کے لیے بڑے خواب دیکھنے ہوتے ہیں، اس کے لیے کشتیاں جلانی پڑتی ہیں، پھر کوئی واپسی کا راستہ نہیں ہوتا، تب ہی انسان کی صلاحیتیں باہر آتی ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ نیا شہر ضروری ہے کیونکہ لاہور پھیلتا جارہا ہے، شہر کی چالیس فیصد کچی آبادی ہے جس میں رہنے والوں کے بارے میں کبھی کسی نے سوچا ہی نہیں، کورونا کی وبا کے دوران مودی نے بغیر سوچے سمجھے لاک ڈاؤن لگادیا، بھارت میں یہ اللہ کا عذاب ہے اور دنیا میں سب سے زیادہ اس کی معیشت گری ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

وزیراعظم کا امن کے لیے وژن واضح ہے، آرمی چیف - ایکسپریس اردوقومی طاقت کے تمام عناصر متحد ہو کر وژن کو حقیقت کی شکل دے رہے ہیں، جنرل قمر جاوید باجوہ
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

اسرائیل، امارات معاہدے پر دستخط کا دن عرب دنیا کے لیے یوم سیاہ ہے، فلسطینفلسطین نے اسرائیل، امارات امن معاہدے پر دستخط کے دن کو عرب دنیا کے لیے یوم سیاہ قرار دے دیا۔ فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ کا کہنا ہے کہ کل کا دن عرب دنیا کے لیے سیاہ ترین اور عرب لیگ کی شکست کا دن ہوگا جو متحد نہیں منقسم ہے۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

برٹش ایئر ویز لاہور کے لیے اپنا فضائی آپریشن شروع کرنے جا رہی ہےبرٹش ایئر ویز لاہور کے لیے اپنا فضائی آپریشن شروع کرنے جا رہی ہے: ذرائع ARYNewsUrdu
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

اسلام آباد میں کورونا کے 16 کیسز رپورٹ ہونے پر بڑے تعلیمی ادارے کو سیل کردیاگیااسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد میں کورونا کے 16 کیسز رپورٹ ہونے پر بڑے تعلیمی ادارے کو سیل کردیاگیا۔ googletag.cmd.push(function() {
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

چین نے امریکہ کو عالمی امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیابیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) چین نے اپنی فوج کے بارے میں متنازعہ امریکی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی امن کو سب سے بڑا خطرہ امریکا سے ہی ہے۔میڈ یا
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

ملزمان کا راضی نامے کے لیے دباوُ اور دھمکیاں۔۔۔
ذریعہ: newsonepk - 🏆 18. / 51 مزید پڑھ »