بڑی خبر: سعودی عرب اور چین میں 10 ارب ڈالر کے معاہدے طے

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 60 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 27%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

بڑی خبر: سعودی عرب اور چین میں 10 ارب ڈالر کے معاہدے طے arynewsurdu

کے مطابق دسویں عرب چین کاروباری کانفرنس میں دونوں ممالک کے درمیان ٹیکنالوجی، قابل تجدید ذرائع، زراعت، رئیل اسٹیٹ، معدنیات، سپلائی چَین، سیاحت اور صحت سے متعلق شعبوں سمیت دیگر سیکٹرز دس ارب ڈالر کے تیس معاہدے طے پائے ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ولئ عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے کانفرنس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ولئ عہد عرب دنیا اور چین کے درمیان تمام شعبوں میں دیرینہ اور جدید شراکت داری کو بڑھانے کے لیے مسلسل اور تیزی کے ساتھ کوششیں کررہے ہیں۔ سعودی وزارتِ سرمایہ کاری نے کہا کہ حکومت نے متعدد چینی اداروں کے ساتھ پراجیکٹس کے سلسلے میں معاہدوں پر دستخط کیے ہیں جن میں آٹوموٹیو ریسرچ، ڈیولپمنٹ، مینوفیکچرنگ اور سیلز، سیاحت اور دیگر ایپس کی ترقی کے حوالے سے منصوبے شامل ہیں، جب کہ سعودی سرزمین پر ریل ویگن اور پہیوں کی تیاری کے لیے مشترکہ منصوبے بھی معاہدے کا حصہ ہیں۔

اتوار کو ریاض میں شروع ہونے والی اہم کاروباری ایونٹ میں کئی بزنس ٹو بزنس ڈیلز پر بھی دستخط کیے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کا کہنا تھا کہ یہ بات حیرانی کا باعث نہیں ہوگی کہ آپ سعودی چینی سرمایہ کاری کے حوالے سے جلد مزید اعلانات سنیں۔ انھوں نے کہا کہ ہماری مملکت دنیا کی دوسری بڑی معیشیت سے مقابلہ کیرنے کے بجائے اس کے ساتھ شراکت کرنا پسند کرے گی۔

واضح رہے کے اس دو روزہ تقریب کا انعقاد سعودی عرب کی انویسٹمنٹ اور فارن منسٹریز نے عرب لیگ کے جنرل سیکریٹریٹ، چینی کونسل فار پرموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ اور یونین آف عرب چیمبرز کے تعاون سے کیا ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

عرب چین تجارتی کانفرنس کے پہلے روز 10 ارب ڈالر کے 30 معاہدوں پر دستخطریاض: (دنیا نیوز) سعودی دارالحکومت ریاض میں عرب چین دو روزہ بزنس کانفرنس کے پہلے روز 10 ارب ڈالر کے 30 سرمایہ کاری معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

فیصلے اور حکمت کا فرق - ایکسپریس اردوسیاسی ومعاشی صورتحال میں چین روس اور سعودی عرب کے پڑوسی اتحاد میں پاکستان کی جانب سے جاناایک مثبت اورروشن خیال فکر ہے
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

عرب ، چین کانفرنس کے پہلے روز 10 ارب ڈالر کے 30 معاہدوں پر دستخطریاض : ( ویب ڈیسک ) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سب سے بڑی عرب ، چین بزنس کانفرنس کا آغاز ہوگیا، کانفرنس کے دو دنوں میں 40 بلین ڈالر سے زیادہ کے معاہدوں پر دستخط کئے جانے کی توقع ہے۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

سعودی فرامانروا کی جانب سے ایک ہزار فلسطینیوں کو حج کی دعوتسعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے فلسطینی شہدا کے لواحقین، زخمیوں اور اسیران کے ایک ہزار اہلخانہ کو حج کروانے کے احکامات دیے ہیں۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

بجٹ 2023: کس شعبےکو کتنی سبسڈی ملےگی ؟واپڈا اور پیپکو کو 579 ارب روپے سبسڈی کی مد میں دیے جائیں گے، پیٹرولیم کے شعبے میں 53 ارب 60کروڑ وپے کی سبسڈی دی جائےگی
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

سعودی عرب میں خراب موسم کے حوالے سے نیا وارننگ سسٹمسعودی وزیر ماحولیات انجینیئر عبد الرحمٰن الفضلی سعودی عرب میں خراب موسم کے حوالے سے نئے وارننگ سسٹم کا اعلان کریں گے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »