بٹ کوائن کی قدر پہلی بار 60 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی - BBC News اردو

  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 33 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 17%
  • Publisher: 59%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

کریپٹو کرنسی: بٹ کوائن کی قدر پہلی بار 60 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی

فروری میں مشہور کاروباری شخصیت ایلون مسک نے کہا تھا کہ ان کی الیکٹرک کار کمپنی ٹیسلا نے 1.5 ارب ڈالر مالیت کے بٹ کوائن خرید لیے ہیں۔ مستقبل میں وہ بٹ کوائن کے عوض گاڑیوں کی خرید و فروخت کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ماسٹر کارڈ نے بھی کہا ہے کہ وہ کرپٹو کرنسی کے ذریعے ادائیگیوں کا ایک نیا نظام متعارف کرانے کا منصوبہ رکھتے ہیں جبکہ دنیا میں اثاثوں کی نگرانی کے لیے سب سے بڑی کمپنی بلیک راک بھی ڈیجیٹل کرنسی کے استعمال پر غور کر رہی ہے۔ کووڈ 19 کی عالمی وبا میں بٹ کوائن کی قدر کافی بڑھی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ لوگ آن لائن شاپنگ پہلے سے زیادہ کر رہے ہیں۔ کئی افراد نے اب نوٹ یا سکے استعمال کرنا چھوڑ دیا ہے۔

بٹ کوائن کے ناقدین سمجھتے ہیں کہ یہ کوئی کرنسی نہیں بلکہ افواہوں کی بنیاد پر تجارت کا ایک ذریعہ ہے جس میں مارکیٹ کے ذریعے رد و بدل ہو سکتی ہے۔ ماحول پر اس کے اثرات بھی باعث تشویش ہیں۔ بٹ کوائن کی ڈیجیٹل منتقلی کے لیے کافی توانائی درکار ہوتی ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

Pi network k bary my b koch btao ✌🏻

کوئی مستقبل نہیں عوام ال نسان کے لیے اس کا

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات