بورس جانسن پاکستان کو سفری ریڈ لسٹ میں ڈالنے پر نظر ثانی کریں: وزیراعظم

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 39 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 19%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے اپنے برطانوی ہم منصب بورس جانسن سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے انھیں پاکستان کو سفری ریڈ لسٹ میں ڈالنے کے معاملے پر بات کی اور انھیں اس فیصلے پر نظر ثانی کا کہا ہے۔

وزیراعظم نے کورونا وائرس سے موثر طور پر نمٹنے کیلئے بورس جانسن کی کوششوں کو سراہا جبکہ اس عالمی وبا سے نبرد آزما ہونے کے حوالے سے پاکستانی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مختلف امور پر بات چیت کی جبکہ دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور افغان امن عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

عمران خان نے ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر ویڈیو پیغام جاری کرنے پر بورس جانسن کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں وزرائے اعظم نے شراکت داری مضبوط بنانے، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ اور اعلیٰ سطح پر بات چیت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے افغانستان سے افواج کی واپسی کی اہمیت پر بھی بات چیت کرتے ہوئے افغان امن کی حمایت کے لیے پاکستانی کوششوں سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف ممالک ایکشن پلان پر پاکستان کی جانب سے عملدرآمد کی کوششوں کو تسلیم کریں۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی، عالمی امن اور باہمی تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان امن اور مفاہمتی عمل کی حمایت جاری رکھے گا کیونکہ افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، افغان مسئلہ صری سیاسی بات چیت سے ہی حل ہو سکتا ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

UsamaGujjarPTI یہ ڈیمانڈ وزیر اعظم سعودی عرب حکومت سے بھی کریں

What dose that mean & What are the benefits

Shahzaaada 💞💕

Faisalafridikn 👍

Well done 🧢

Great Khan shb

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ؛ بورس جانسن کا ٹرین حادثے پر اظہارِ افسوس ‏وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ؛ بورس جانسن کا ٹرین حادثے پر اظہارِ افسوس ARYNewsUrdu TrainAccident Ghotkitrainaccident oh' well, it is a routine for Hindh Pak ppl to make gruesomely heinous rlwy accidents in d region بورس جانسن کا ٹرین حادثے پر عمران خان کو فون کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ مغرب میں انسانی جانوں کی کتنی قدر ہے، کاش کہ پاکستانی حکمران بھی قیمتی جانوں کی اتنی ہی قدر کریں اور سسٹم کو درست بنائیں۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

پاکستان کیساتھ ملکر ماحولیاتی تبدیلی کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں: چینی صدر
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

جی سیون ممالک میں گوگل، فیس بک سمیت ملٹی نیشنل کمپنیوں پر ٹیکس لگانے پر اتفاقنیو یارک: (دنیا نیوز) کورونا کے عالمی معیشت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے دنیا کے امیر ترین ممالک کے گروپ سیون نے بڑے آن لائن پلیٹ فارمز پر پندرہ فیصد ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ 💙
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

آئی ایم ایف کی شرائط پر پنشن لینے والے افراد پر ٹیکس لگانے کا فیصلہاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )نئے مالی سال کے بجٹ میں حکومت نے  پنشن وصول کرنے والے افراد  پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے ٹیکس سب کو دینا چاھئے لاکھوں روپے پنشن وصول کرنے والوں کو ٹیکس بھی دینا چاہیے
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

روس: ماحول کے لیے نقصان دہ پیکجنگ پر پابندی پر غورروس میں ٹھوس مواد سے بنی پیکجنگ پر پابندی عائد کرنے پر غور کیا جارہا ہے جو ری سائیکل نہیں ہوسکتی اور ماحولیات کے لیے سخت نقصان دہ ہے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

شادی کے عین موقع پر دولہا پر قاتلانہ حملہشادی کے عین موقع پر دولہا پر قاتلانہ حملہ ARYNewsUrdu Ary news channel aaj bahria Town karachi mein jo kuch huwa uski news kyu nahin di
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »