بلوچستان: مستقل غیر حاضری پر 3ہزار سے زائد اساتذہ معطل، 150 برطرف - Pakistan - Dawn News

  • 📰 Dawn_News
  • ⏱ Reading Time:
  • 56 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 26%
  • Publisher: 51%

پاکستان عنوانات خبریں

معطل استاد کے معاملے میں تحقیقات کا حکم دے دیا گیا جبکہ اظہار وجوہ کے نوٹسز بھی جاری کردیے گئے ہیں، سیکریٹری تعلیم مزید پڑھیں: DawnNews Pakistan Balochistan Education Teachers Suspended Terminated

بلوچستان کے سیکریٹری تعلیم طیب لہری نے کہا ہے کہ رواں سال کے پہلے ماہ سے اب تک صوبے بھر میں 3 ہزار سے زائد اساتذہ کو معطل جبکہ 150 ٹیچرز کو ان کی سروسز سے برطرف کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ معطل کیے گئے ہر استاد کے معاملے میں تحقیقات کا حکم دے دیا گیا جبکہ انہیں پہلے ہی اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔مزید پڑھیں:ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حال ہی میں بلوچستان کے ضلع کیچ سے تعلق رکھنے والے 114 اساتذہ کو معطل کیا گیا۔ خیال رہے کہ ان تمام اساتذہ کو طویل عرصے سے غیرحاضر رہنے اور متعدد مرتبہ انتباہ کے باوجود اسکول نہ آنے پر معطلی کا سامنا کرنا پڑا، جن اضلاع سے اساتذہ کو معطل کیا گیا، ان میں کوئٹہ، تربت، قلعہ عبداللہ، پشین، ڈیرہ بگٹی اور صوبے کے دیگر علاقے شامل ہیں۔

دوسری جانب بلوچستان حکومت نے صوبے میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے اور اسکول سے باہر بچوں کے داخلے کے لیے محکمہ تعلیم میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔اس بارے میں سیکریٹری تعلیم کہتے ہیں کہ 'ہم کسی غیرحاضر استاد کو برداشت نہیں کریں گے'، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان غیرحاضریوں کے بارے میں بروقت اطلاع نہ دینے پر محکمہ تعلیم کے 2 درجن سے زائد افسران بھی تحقیقات کی زد میں ہیں۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں حکومت کے تحت چلنے والے پرائمری، مڈل اور ہائی اسکول کی تعداد 13ہزار سے زائد ہے جبکہ محکمہ تعلیم کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ 1800 سرکاری اسکول مختلف وجوہات کے باعث غیرفعال ہیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 17. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

بنگلہ دیش میں آتشزدگی، جھگیاں جلنے سے 10ہزار افراد بے گھربنگلہ دیش میں آتشزدگی، جھگیاں جلنے سے 10ہزار افراد بے گھر Bangladesh Dhaka PeopleHomeless Fire
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا پہلاسال: قرضوں کی مد میں بڑی ادائیگیاںپاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا پہلاسال: قرضوں کی مد میں بڑی ادائیگیاں pid_gov PTIofficial
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

وزیر اعظم کے وژن کے تحت بلوچستان کے عوام کیلئے خوشخبریوزیر اعظم کے وژن کے تحت بلوچستان کے عوام کیلئے خوشخبری Read News PMImranKhan Vision Quetta Airport NewBordingBridge KPKUpdates
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

وزیر اعظم کے وژن کے تحت بلوچستان کے عوام کیلئے خوشخبریوزیر اعظم کے وژن کے تحت بلوچستان کے عوام کیلئے خوشخبری Balochistan Quetta PMImranKhan Vision PTIofficial PTIBaluchistan MoIB_Official pid_gov Pakistan
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

شرجیل خان کی پی سی بی سے معذرت، کرکٹ میں واپسی پر اتفاق - Sport - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

ذاکر نائیک نے متنازع بیان پر ملائیشیا سے معافی مانگ لی - World - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »