بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مزید 2 افراد جاں بحق مجموعی تعداد 301 ہو گئی

  • 📰 DailyPakistan
  • ⏱ Reading Time:
  • 51 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 24%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مزید 2 افراد جاں بحق ، مجموعی تعداد 301 ہو گئی

پی ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ سیلابی صورتحال کے باعث اب تک 5 لاکھ سے زائد مویشی ہلاک ہو چکے ہیں ، 65 ہزار سے زائد گھر مکمل طور پر تباہ ،1 لاکھ 20 ہزار کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ مجموعی طور پر103ڈیمز متاثر ہوئے۔

خیال رہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ملک کا ایک تہائی حصہ متاثر ہوا ہے ، سیلاب نے بلوچستان اور سندھ میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی جس میں قریب 1500 افراد جاں بحق ہوئے لاکھوں مویشی ہلاک جبکہ 3 کروڑ 30 لاکھ افراد بری طرح متاثر ہوئے ۔ حکومت اور دیگر فلاحی تنظیموں کی امدادی کارروائیوں کےباوجود بڑے پیمانے پر لوگ بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہیں ۔ ادھر عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ سیلاب کے بعد پاکستان میں دوسری آفت کا خطرہ منڈلا رہا ہے جو مختلف وبائی امراض سے بیماریوں اور اموات کی...

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر ٹیڈروس نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مختلف جان لیوا وباؤں کے پھیلاؤ سے خبردار کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب کے بعد ایک اور ناگہانی آفت وبائی امراض کے پھوٹنے اور ان سے ہونے والے جانی نقصان کی صورت میں سر اُٹھا سکتی ہے۔سربراہ عالمی صحت نے پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے 10 ملین ڈالر کی امداد کی اپیل جاری کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے 2 ہزار سے زائد صحت کے مراکز تباہ ہوگئے...

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 3. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات