بزرگ خاتون ڈاکو پر بھاری پڑ گئی، ویڈیو سامنے آگئی

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 37 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 18%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

بزرگ خاتون ڈاکو پر بھاری پڑ گئی، ویڈیو سامنے آگئی ARYNewsUrdu

ڈاکو اسلحہ تان کر سامنے آجائے تو اچھے اچھے بھی جان بچانے کی خاطر اپنا قیمتی سامان ڈاکوؤں کو دے دیتے ہیں اور اپنی جان چھڑاتے ہیں۔

لیکن ایسی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں ایک 70 سالہ بزرگ خاتون ڈاکو پر بھاری پڑ گئیں اور بیگ چھیننے والے ڈاکو کو بھاگنے پر مجبور کردیا، معمر خاتون کی بہادری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فٹ پاتھ پر ڈاکو نے خاتون سے بیگ چھیننے کی کوشش کی تو خاتون نے بیگ نہیں چھوڑا اس دوران وہ منہ کے بل زمین پر گر گئیں لیکن بیگ کو مضبوطی سے تھامے رکھا، ڈاکو بھی خاتون کو گرانے کے باوجود بیگ چھیننے کی کوشش کرتا رہا۔

خاتون بھی ڈٹ گئیں اور انہوں نے گرنے کے باوجود ہمت نہیں ہاری، تھک ہار کر ڈاکو بھاگنے پر مجبور ہوگیا، ویڈیو کے آخر میں ایک شخص کو ڈاکو کے پیچھے بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔مذکورہ واقعہ روس کے دارالحکومت ماسکو میں پیش آیا، بعدازاں پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

عظیم صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے 278 ویں عرس کا آغاز سے آج ہوگامٹیاری: عظیم صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے 278 ویں عرس کا آغاز آج ہوگا ، عرس کے موقع پر سندھ بھر میں 22 ستمبر کو عام تعطیل ہوگی۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

ویڈیو: چائے کا اسٹال لگانے والا ملتان کا معذور نوجوانملتان کے باہمت نوجوان نے معذوری کو مجبوری نہ بننے دیا۔ غربت اور بے روزگاری سے پریشان عامر نے گھر کا خرچ چلانے کے ليے اپنی محنت سے چائے کی کینٹین بنا لی ہے۔ SamaaTV
ذریعہ: SAMAATV - 🏆 22. / 51 مزید پڑھ »

سعودی فوجی کی کمال مہارت، ویڈیو وائرل ہوگئیسعودی فوجی کی کمال مہارت، ویڈیو وائرل ہوگئی ARYNewsUrdu
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

موٹروے پر چلتی کار کی ڈرائیونگ سیٹ چھوڑ کر ویڈیو بنانے والا ٹک ٹاکر گرفتارموٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق اعزاز شاہ نامی شخص نے موٹروے ایم ون پر انتہائی غفلت لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی کو کروز کنٹرول لگایا اور ڈرائیونگ سیٹ خالی چھوڑ کر دوسری سیٹ پر منتقل ہوکر اس خطرناک حرکت کی ویڈیو بنائی، جس سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

عائزہ خان کی سری دیوی کے گانے پر ڈانس کی ویڈیو وائرل - ایکسپریس اردوعائزہ خان کی ویڈیو کو انسٹاگرام پر ایک دن میں 8 لاکھ سے زائد بار دیکھاجا چکا ہے Lanat tumhari reporting pe
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

میرے ہاتھوں میں نو نو چوڑیاں ہیں۔۔اداکارہ عائزہ خان کا دلکش رقص۔۔ویڈیو وائرلانسٹاگرام پر شیئر کردہ اس ویڈیو میں عائزہ کو اسی انداز میں سٹیپس کرتے دیکھا جاسکتا ہے جیسا کہ آنجہانی سری دیوی نے کیے تھے،ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عائزہ نے مداحوں
ذریعہ: 24NewsHD - 🏆 19. / 51 مزید پڑھ »