براہ راست: نگراں وزیراعظم کا اقوام متحدہ میں خطاب

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 78 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 35%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

لنک پر کلک کریں

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہندوتوا جیسے گروپوں کی وجہ سےعالمی سطح پر بےامنی ہے بھارتی فوج کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے۔

نگراں وزیراعظم نے روس یوکرین جنگ کے دوران جنرل اسمبلی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں آج یوکرین سمیت50 جگہوں پرجنگ یا تصادم ہو رہا ہے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے کامیاب اجلاس پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ کورونا، تصادم اور ماحولیاتی تبدیلی سے تباہی کاسامنا ہے جس کے لیے دنیا کو مل کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے موسمیاتی تبدیلی اور کورونا کی وجہ سے معاشی بحران پیدا ہوا، کورونا، ماحولیاتی تبدیلی سے ترقی پذیر دنیا شدید متاثر ہے ماحولیاتی تغیرات سے...

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو خوراک، تیل اور معاشی بحران کا سامنا ہے گزشتہ سال سیلاب نے پاکستان کا معاشی اسٹرکچر تباہ کر کے رکھ دیا موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان کو 30 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر اٹھاتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ترقی کا دارو مدار امن پر ہے بھارت سمیت تمام پڑوسیوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں پاکستان انتہائی کم ترقی یافتہ خطےمیں واقع ہےمسئلہ کشمیر کاتنازع کشمیر یوں کی امنگوں کےمطابق حل ہونا چاہیے بھارت اور پاکستان کا کشمیر تنازع حل کرنا ضروری ہے پاکستان...

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی افواج حریت رہنماؤں کوجیلوں میں ڈال رہی ہے اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنی قراردادوں پر عمل کرناچاہیے۔نگراں وزیراعظم نے واضح کیا کہ افغانستان کے امن سےخطےکا امن وابستہ ہے افغانستان میں انسانی امداد کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے کالعدم ٹی ٹی پی اوردہشت گردتنظیمیں افغان سرزمین سے حملے کرتی ہیں تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں خواتین اوربچیوں کےحقوق کی حمایت کرتا ہے ہمیں تمام دہشت گردوں سےسختی سےنمٹناچاہیے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔