برازیل کے بعد بولیویا کی صدر بھی کورونا وائرس میں مبتلا

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 45 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

برازیل کے بعد ایک اور لاطینی امریکی ملک بولیویا کی صدر بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں، سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر جینی اینز نے اپنے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی ہے۔ مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu COVID19

بولیویا کی حکومت کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے کہ صدر کے علاوہ کم از کم سات وزرا بھی اس موذی وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں ملک کے وزیر صحت بھی شامل ہیں۔ جن میں سے کچھ ہسپتالوں میں جب کہ باقی گھروں میں طبی امداد لے رہے ہیں۔

یاد رہے بولیویا میں اب تک کورونا کے 44ہزار سے زائدکیسز سامنے آچکے ہیں جب کہ وہاں اب تک1,638 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ خیال رہے کورونا وائرس کو دھوکہ سمجھ کر احتیاطی تدابیر سے کنارہ کشی اختیار کرنے اور لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں شرکت کرنے والے برازیل کے صدر خود بھی کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

برازیل کے صدر بولسونارو نے منگل کے روز اعلان کیا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ٹی وی پر اپنے خطاب میں بولسونارو نے کہا کہ انہیں بار بار بتایا گیا کہ کورونا وائرس آبادی کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا لیکن وہ اس کو عام زکام سمجھ کر نظر انداز کرتے رہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کورونا وائرس سے نبرد آزما ہونے کیلئے ہائیڈروکسی کلوروکوئین کا استعمال کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ برازیل امریکہ کے بعد کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا دوسرا بڑا ملک ہے، یہاں اب تک 17 لاکھ سے زائد لوگ کورونا سے متاثر جبکہ 69 ہزار سے زائد لوگ کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

آرمی چیف کی کورونا وباء کی روک تھام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریفآرمی چیف کی کورونا وباء کی روک تھام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف ISPR COAS Lauds Steps Taken Curb Spread Coronavirus OfficialDGISPR PakArmy Pakistan
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

آرمی چیف کی کورونا وباء کی روک تھام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریفآرمی چیف کی کورونا وباء کی روک تھام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف Read News ArmyChief OfficialDGISPR PakArmy PakistanFightsCorona
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

امریکا: ٹک ٹاک میں بچوں کی رازداری کی خلاف ورزی کے الزامات کی تحقیقاتامریکا: ٹک ٹاک میں بچوں کی رازداری کی خلاف ورزی کے الزامات کی تحقیقات USA TikTok China
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

کورونا کے سبب بنگلہ دیش میں پھنسے پاکستانیوں کی کہانی - Opinions - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

بولیویا کی خاتون صدر، 7 وزراء کورونا کے شکارجنوبی امریکا کے ملک بولیویا کی عبوری خاتون صدر جینائین اینیز شاویز کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں، جبکہ دیگر 7 بولیوین وزراء میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

کورونا سے زیادہ بھوک کا خطرہ، وزیراعظم کے مؤقف کی عالمی سطح پر پذیرائیعالمی ادارہ آکسفیوم نے وزیراعظم عمران خان کے مؤقف کو تسلیم کرلیا اوروبا کے دوران بھوک سے متاثرہ ممالک کی فہرست جاری کر دی، تاہم عمران خان کے بر وقت اقدامات سے پاکستان کانام متاثرہ فہرست میں نہیں۔ مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu PMImranKHan
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »