بجٹ کے بعد ملک میں مہنگائی میں بھی اضافہ ہوگیا

  • 📰 DailyPakistan
  • ⏱ Reading Time:
  • 59 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 27%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 21-2020 کا بجٹ پیش کیے جانے کے بعد ملک میں مہنگائی میں بھی اضافہ ہوگیا۔ادارہ شماریات نے مہنگائی سے

متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 1.02 فیصد اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں جن میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 50 روپے مہنگا ہوا اور آٹے کے تھیلے کی قیمت بڑھ کر ایک ہزار 38 روپے ہوگئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 11 روپے فی کلو مہنگا ہوا جب کہ انڈے 4 روپے فی درجن مہنگے ہوئے۔ادارہ شماریات نے بتایا کہ حالیہ ہفتےمیں آلوکی قیمت میں ایک روپے 84 پیسے فی کلو اور سرخ مرچ پاؤڈر کی قیمت میں 22 روپے کا اضافہ ہوا جب کہ برائلر مرغی زندہ 4 روپے فی کلو مہنگی ہوئی۔ادارہ شماریات کے مطابق تازہ دودھ، گوشت، چاول، دہی، پیاز، گڑ اور چائے بھی مہنگی ہوئی۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ حالیہ ہفتے میں 7 اشیاءکی قیمتوں میں کمی ہوئی، لہسن 13 روپے فی کلو ، کیلا 6 روپے فی درجن، دال مونگ 5 روپے...

ادارہ شماریات کے مطابق دال ماش 3 روپے اور دال چنا 2 روپے فی کلو سستی ہوئی جب کہ 22 اشیاءکی قیمتوں میں استحکام رہا۔خیال رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 21-2020 کا بجٹ 12 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ کا کل حجم 71 کھرب 37 ارب روپے ہے جس میں حکومتی آمدنی کا تخمینہ فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کی جانب سے محصولات کی صورت میں 4963 ارب روپے اور نان ٹیکس آمدنی کی مد میں 1610 ارب روپے رکھا گیا ہے۔بجٹ دستاویز کے مطابق قومی مالیاتی کمیشن کے تحت وفاق صوبوں کو 2874 ارب روپے کی ادائیگی کرے گا جبکہ آئندہ مالی سال کیلئے وفاق کی خالص آمدنی کا تخمینہ 3700 ارب روپے لگایا گیا ہے اور کل وفاقی اخراجات کا تخمینہ 7137 ارب روپے لگایا گیا...

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 3. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

سینیٹ میں اپوزیشن نے بجٹ کو ناکام حکومت کا عوام دشمن بجٹ قرار دیدیاسینیٹ میں اپوزیشن نے بجٹ کو ناکام حکومت کا عوام دشمن بجٹ قرار دیدیا Pakistan PTIGovernment Budget2020_21 Budget Senate Opposition PMLN PPP PTIofficial pid_gov Hammad_Azhar ImranKhanPTI SenatePakistan pmln_org MediaCellPPP president_pmln
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کے باوجود مہنگائی میں اضافہ جاریپیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کے باوجود مہنگائی میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی اضافہ دیکھا گیا، ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.02 فیصد اضافہ ہوا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

وفاق اور پنجاب کے بجٹ میں عوام کیلئے کوئی خوشخبری نہیں، سراج الحقجماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاق اور پنجاب کے بجٹ میں عوام کے لیے کوئی خوشخبری نہیں ہے، جتنا بجٹ ترقیاتی منصوبوں کے لئے رکھا گیا ہے اس کے حساب سے آئندہ 20 سالوں میں کوئی منصوبہ مکمل نہیں ہوگا۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کے منشور کے منافی ہیں: دفتر خارجہاسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بطور غیر مستقل رکن انتخاب پر سوالات جنم لیتے ہیں کیونکہ مقبوضہ کشمیر اور اپنے ملک میں بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اوراصولوں کے صریحاً منافی ہیں۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

آم برآمدات کے لئے پی آئی اے کے کارگو کرایوں میں 30 فیصد کمی - ایکسپریس اردوکورونا بحران سے پیداوار کو متاثر ہونے سے بچانے کے لئے فیصلہ
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

حکومت نے پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں کے ویزا میعاد میں 31اگست تک توسیع کر دیحکومت نے پاکستان میں مقیم غیر ملکی باشندوں کے ہر طرح کے ویزوں کی میعادمیں اس سال 31اگست
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »