بجلی کی پیداواری اور ترسیلی کمپنیوں کی کارکردگی رپورٹس جاری

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 47 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 22%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیپرا کی جانب سے بجلی کی پیداواری اور ترسیلی کمپنیوں کی کارکردگی رپورٹس جاری کر دی گئی ہیں۔

نیپرا کی جانب سے بجلی پیدا کرنے والی سرکاری کمپنیوں کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق چاروں پیداوری کمپنیاں اپنے مقررہ وقت سے زائد دورانیے کے لیے بند رہیں جس سے نو ارب 37 کروڑ یونٹس بجلی پیدا نہ کی جا سکی اور 64 ارب 62 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔

رپورٹ کے مطابق جنکو ون نے 19 کروڑ، جنکو ٹو نے 48 ارب اور جنکو تھری نے 15 ارب سے زائد کا نقصان پہنچایا۔ پیداواری کمپنیوں کا سٹینڈ بائی موڈ پر رہنے کا دورانیہ بھی خطرناک حد تک رہا۔ سرکاری کمپنیاں 2016-18ء میں اپنی پوری صلاحیت کے مطابق بجلی پیدا کرنے میں ناکام رہیں جس سے چار ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔ نیپرا کی جانب سے این ٹی ڈی سی اور کے الیکٹرک کی پرفارمنس ایویلیوایشن رپورٹ 18-2017ء کےمطابق ایک سال میں این ٹی ڈی سی کے سسٹم کے نقائص کے باعث بجلی کے ضیاع کی شرح میں ایک سال میں 525 فیصد کا اضافہ ہوا۔

گزشتہ سال 7 کروڑ 49 لاکھ یونٹس صارفین کو فراہم نہیں کیے گئے تھے جو اس سال بڑھ کر 46 کروڑ یونٹس تک پہنچ گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ این ٹٰی ڈی سی کے نقصانات 41 کروڑ روپے سے بڑھ کر دو ارب 48 کروڑ روپے تک پہنچ چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کے الیکڑک کے خسارے میں نو فیصد کی کمی ہوئی ہے 2017-18ء کے دوران این ٹی ڈی سی کے بجلی کے تعطل کے دورانیے میں 44.4 فیصد اور کے الیکڑک کے بجلی تعطل کے دورانیے میں 52.5 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

عمران خان کی سرفراز احمد کے کھیل اور مصباح الحق کی کوچنگ کی تعریفاسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کی چھٹی کے روزپرانے دوستوں سے گپ شپ، کھیلوں کی بہتری کے لیے پرامید، کہتے ہیں مصباح الحق کی تعیناتی ایک مثبت اقدام ہے۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

بجلی چوری روکنے اور ریکوری کی مد میں 115 ارب روپے قومی خزانے میں جمعوفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ وزارت توانائی نے ایک سال میں بجلی چوری کو روکنے اور ریکوری کی مد میں 115 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کروائے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

ایئر ایمبولینس میں آئی سی یو اور آپریشن تھیٹر کی سہولت موجود ہے ، مریم اور نگزیبایئر ایمبولینس میں آئی سی یو اور آپریشن تھیٹر کی سہولت موجود ہے ، مریم اور نگزیب Marriyum_A
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

ایئر ایمبولینس میں آئی سی یو اور آپریشن تھیٹر کی سہولت موجود ہے ، مریم اور نگزیبایئر ایمبولینس میں آئی سی یو اور آپریشن تھیٹر کی سہولت موجود ہے ، مریم اور نگزیب MarriyumAurangzeb NawazSharifHealth AirAmbulance Facilities TravelToLondon pid_gov MoIB_Official Marriyum_A pmln_org president_pmln MaryamNSharif CMShehbaz
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

قومی کرکٹرز کی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور پریکٹسآسٹریلیا کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دینے کا عزم لیے پاکستان کرکٹ ٹیم بھرپور پریکٹس میں مصروف ويڈيو لنک: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

پنجاب حکومت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے شترمرغ کی فارمنگ رک گئی - ایکسپریس اردوپنجاب میں شترمرغ کی تعداد صرف 2 ہزارتک رہ گئی ہے
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »