بجلی اور گیس سے متعلق سندھ نے وفاق کو مراسلہ بھیج دیا

  • 📰 jang_akhbar
  • ⏱ Reading Time:
  • 23 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 12%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

امتیاز شیخ نے وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک سے کہا ہے کہ بجلی اور گیس کے معاملات پر سندھ کے ساتھ ناانصافی کا ازالہ کیا جائے۔ DailyJang

سندھ کے وزیر توانائی امتیاز شیخ نے وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک سے کہا ہے کہ بجلی اور گیس کے معاملات پر سندھ کے ساتھ ناانصافی کا ازالہ کیا جائے۔

امتیاز شیخ نے مصدق ملک کو بھیجے گئے مراسلے میں لکھا کہ مطالبات کی تکمیل میں سندھ کے ساتھ ناانصافی تشویشناک ہے، صوبائی حکومت کی مشاورت سے ازسر نو گیس پالیسی بنائی جائے۔ امتیاز شیخ نے مزید لکھا کہ ملک میں گیس کی پیداوار میں سندھ کا حصہ 62.30 فیصد ہے، وفاقی ریگولیٹری اداروں میں صوبے کی نمائندگی یقینی بنائی جائے۔امتیاز شیخ کے مراسلے کے مطابق گیس کی لوڈشیڈنگ اور کم پریشر سے عوام کو مشکلات ہیں، صوبائی حکومت کے مطالبات کا فوری تدارک کیا جائے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 7. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات