بائپرجوائے سیویئر سائیکلونک اسٹارم بن گیا، کراچی سے 770 کلو میٹر دور ہے: سردار سرفراز

  • 📰 jang_akhbar
  • ⏱ Reading Time:
  • 27 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 14%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ بائپرجوائے ایکسٹریملی سیویئر سائیکلونک اسٹارم بن چکا ہے، جو کراچی کے جنوب میں 770 کلو میٹر دور ہے۔ DailyJang

’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے سردار سرفراز نے بتایا کہ بحیرۂ عرب میں شدید سمندری طوفان بائپرجوائے میں مزید شدت آگئی ہے، طوفان ٹھٹھہ کے جنوب میں 750 کلو میٹر جبکہ اوڑماڑہ کے جنوب مشرق میں 860 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ طوفان بھارتی خلیج کچ اور جنوب مشرقی سندھ کے درمیان ٹکرا سکتا ہے، طوفان کے اثرات کا اندازہ اس کے ٹکرانے کی شدت پر منحصر ہے۔ محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ تیز ہواؤں کے باعث کمزور تعمیرات کو نقصان پہنچ سکتا ہے، طوفان کی بحیرۂ عرب میں موجودگی تک سمندر میں شدید طغیانی رہے گی، ماہی گیر آج سے سمندری طوفان کے اختتام تک کھلے سمندر میں نہ جائیں، محکمۂ موسمیات کا سائیکلون وارننگ سینٹر سسٹم کو مانیٹر کر رہا ہے۔محکمۂ موسمیات کی پیشگوئی کے بعد ٹھٹھہ کی ضلعی انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری کر دیا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 7. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

طوفان بائپر جوائے میں مزید شدت آگئی،کراچی پورٹ پر الرٹ جاریبائپر جوائے ایکسٹریملی سیویر سائیکلونک اسٹارم بن چکا ہے جو کراچی کے جنوب سے 770کلومیٹر دور ہے، چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

سمندری طوفان ’بائپر جوائے‘ کا رخ پاکستان اور بھارت کے ساحلی علاقوں کی طرف مڑ گیاسمندری طوفان کراچی کےجنوب سے 1120 کلو میٹر دور ہے، طوفان کون سے ملک کے ساحلی علاقوں پر اثر انداز ہوگا یہ کہنا قبل از وقت ہوگا: چیف میٹرولوجسٹ
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

سمندری طوفان کراچی سے 840 کلو میٹر دور جنوب میں موجود ہے: محکمہ موسمیاتکراچی: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بائپر جوائے سمندری طوفان کراچی سے 840 کلو میٹردور جنوب میں موجود ہے، طوفان شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

سمندری طوفان کراچی سے تقریباً 910 کلو میٹر دور ہے، این ڈی ایم اےسمندری طوفان ٹکرانے کے بعد تین دن تک اثرات قریبی ساحلی علاقوں میں رہتے ہیں، سمندری طوفان ٹکرانے کے بعد موسلا دھار بارشوں کا امکان بھی رہتا ہے۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

بحیرہ عرب کے طوفان کا رُخ کراچی کی طرف ہو گیا، 910 کلو میٹر دوربحیرہ عرب کے طوفان کا رُخ کراچی کی طرف ہو گیا، 910 کلو میٹر دور مزید تفصیلات: ARYNewsUrdu
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

سمندری طوفان بائے پرجوائے کراچی کے جنوب سے 910 کلو میٹر دوربحیرہ عرب میں موجود انتہائی شدید سمندری طوفان شمال اور شمال مشرق کی جانب بڑرہا ہے: چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »