ایک دوسرے کے رشتے دار بننے والے کرکٹرز

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 64 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 29%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی صاحبزادی اور نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کے رشتے کی بات سوشل میڈیا پر کیا وائرل ہوئی لوگوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا۔ آفریدی خاندان میں قربت کی قیاس آرائیوں نے اُس وقت حقیقت کا روپ دھارا جب شاہد آفریدی نے شاہین کے اہلخانہ کی جانب سے رشتے کے سلسلے میں رابطوں کی تصدیق کی۔

شاہد آفریدی اور شاہین شاہ دونوں کا تعلق پاکستان کے خیبر پختونخوا سے ہے۔ اگر آفریدی کی صاحبزادی سے شاہین کی شادی ہو جاتی ہے تو کرکٹرز کی آپس میں رشتے داری کی یہ ایک اور مثال ہو گی۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان اب یہ رشتہ ساتھی کھلاڑی، سینئر و جونیئر کرکٹر سے بڑھ کر خاندانی احترام کے رشتے میں بندھنے کی جانب گامزن ہے۔

کیا دنیائے کرکٹ میں اس سے پہلے کسی کرکٹر نے کسی اور کرکٹر کے ساتھ رشتہ جوڑا؟ جو باپ، بھائی، چچا اور ماموں سے مختلف ہو؟ آئیے ایسے ہی چند کرکٹرز پر نظر ڈالتے ہیں۔شاہد آفریدی اپنی بیٹی کا رشتہ شاہین شاہ کو دیتے ہیں یا نہیں اس کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔ لیکن کرکٹ کی دنیا کے مایہ ناز لیگ اسپنر عبد القادر اپنی بیٹی کا ہاتھ ایک ٹیسٹ کرکٹر کے ہاتھ میں دے چکے ہیں۔

منصور اختر کی بیٹی کی شادی موجودہ ٹیسٹ ٹیم کے رکن فواد عالم سے ہوئی ہے۔ اُن کے داماد نے بھی فرسٹ کلاس کرکٹ میں خوب کامیابیاں سمیٹیں اور ٹیسٹ کرکٹ میں قدم رکھتے ہی سینچری بھی اسکور کی۔ لیکن اگلی سینچری کے لیے فواد عالم کو دس برس سے بھی زیادہ کا انتظار کرنا پڑا تھا۔1980 اور 1990 کی دہائی میں پاکستانی کرکٹرز سلیم ملک اور اعجاز احمد نے کئی میچز میں اپنی ٹیم کو فتوحات سے ہمکنار کیا۔ سلیم ملک نے تو ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان کی قیادت بھی کی۔ لیکن یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ سلیم ملک اور...

ماجد خان کے دو کزنز جاوید برکی اور عمران خان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت کی جب کہ عمران خان اس وقت پاکستان کے وزیرِ اعظم بھی ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سب سے پہلے کپتان عبدالحفیظ کاردار تھے جن کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے ہر ملک کے خلاف اولین سیریز میں کم از کم ایک میچ میں کامیابی حاصل کی۔ انہی کامیابیوں میں اُن کے برادر نسبتی ذوالفقار احمد کا بھی ہاتھ تھا جن کی بہن کی شادی کپتان سے ہوئی تھی۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

Good news I’m So happy for both of them

Wah sadqy jao ap logo k news k

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات