ایک ہفتے میں تین مرتبہ اسٹور لوٹنے والا چوتھی کوشش پر گرفتار - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 39 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 19%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

مزید پڑھئے:

جرسی سٹی کا چھوٹا سا اسٹور جس پر ایک ہفتے میں تین مرتبہ ایک ہی ڈاکو نے کامیاب واردات کی اور چوتھی مرتبہ گرفتار ہوگیا۔ فوٹو: این جے ڈاٹ کامچھ روز میں ایک ہی اسٹور کو تین مرتبہ لوٹنے والے ڈاکو کو پولیس افسر نے چوتھی کوشش میں گرفتار کرلیا ہے۔

نیوجرسی ریاست کے شہر جرسی سٹی میں سودا سلف کا ایک چھوٹا اسٹور’ اوگی گروسری ڈیلی‘ کے نام سے واقع ہے۔ یہاں 10 سے 16 جنوری کے دوران ایک ہی شخص نے تین مرتبہ ڈکیتی کی ۔ لیکن پھرمورِس جانسن نامی ایک افسر سادہ لباس میں وہاں منتظر رہا اور اس نے عادی مجرم کو گرفتار کرلیا۔ 77 سالہ اوگی لوپیز اسٹور کے مالک ہیں جو اپنے بیٹے کے ساتھ اسٹور پر ہوتے ہیں۔ ان کے بڑھاپے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 34 سالہ ٹریوس نیلے نے تین مرتبہ اسٹور کو لوٹا اور چوتھی مرتبہ دھرلیا گیا۔ لیکن اس کوشش میں مالک کے بیٹے اور پولیس افسر نے روکا تو اس نے بھاگنے کی کوشش میں مجرم نے مالک کے بیٹے پر حملہ کیا جس میں ٹخنے کی ہڈی ٹوٹ گئی۔

اس سے قبل لوپیز جونیئر یعنی بیٹے کو دومرتبہ یہی چور زخمی کرکے بھاگ چکا تھا۔ تاہم چوتھی کوشش میں پولیس افسر مورس نے اسے قابو کرلیا اور اب وہ سلاخوں کے پیچھے ہیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

اسلامی قانون کے مطابق ہاتھ کاٹ دیں تا کہ مزید چوریوں کا خاتمہ ہو سکے اور لوگوں کے لیے نشان عبرت بن سکے۔

سٹور کی جگہ پاکستان اور چور کی جگہ نواز شریف کو رکھ لیں ۔ بڑی مماثلت ہے

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔