ایکنک اجلاس: سکھر حیدر آباد موٹروے سمیت 362 ارب کے 11 منصوبے منظور

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 33 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 17%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

ایکنک اجلاس: سکھر حیدر آباد موٹروے سمیت 362 ارب کے 11 منصوبے منظور

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبہ منظور کیا گیا جس کی لمبائی 306 کلو میٹر ہوگی اور یہ 6 لین چوڑی موٹر وے بنائی جائیگی۔ سکھر حیدر آباد موٹروے منصوبہ کی لاگت 191 ارب روپے ہے۔

ایکنک کے اعلامیے کے مطابق ہوشاب آوارن ایم ایٹ منصوبہ منظور کیا گیا ہے جس کی لاگت 32.4 ارب روپے ہے۔ خیبر پختونخوا میں چھوٹی سڑکوں کے لیے 28.15 ارب کا منصوبہ منظور کیا گیا ۔ ایکنک نے گومل ڈیم ملٹی پرپز کے لیے 25.92 ارب کا منصوبہ منظور کیا ہے۔ اجلاس میں انسداد کورونا کے لیے 20.82 ارب روپے کا منصوبہ منظور ہوا۔ سندھ میں رینی کینال کے لیے20.53 ارب روپے کا منصوبہ منظور کیا گیا۔

30 میگا واٹ کے گواری ہائیڈرو پراجیکٹ کے لیے 16.399 ارب اور 20 میگا واٹ کے گلگت حازل ہائیڈرو پراجیکٹ کے لیے 12.92 ارب کا منصوبہ منظور کیا گیا۔ ایکنک نے مردان صوابی سڑک کی اپ گرڈیشن کے لیے 13 ارب کا منصوبہ اور ریلوے کےلیے 600 کنٹرینر بوگیاں خریدنے کی منظوری بھی دی۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

Zabardast

یہ سارا بجٹ بھی بھٹو کے پیٹ میں جائے گا اور پروجیکٹ صرف نقشوں اور رجسٹر میں ھی رھے گا ،،، جئے بھٹو

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔