ایف بی آر نے اپیلوں کی ای فائلنگ کا آغاز کر دیا

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 43 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اپیلوں کی ای فائلنگ کا آغاز کر دیا ہے اور یکم جنوری 2021 سے اپیلوں کی الیکٹرانک فائلنگ ہو گی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سسٹمز کی آٹوم

یشن اور ٹیکس دہندگان کی بھرپور سہولت یقینی بنا رہےہیں۔ ٹیکس دہندگان آئرس ویب پورٹل پر اپنی اپیلیں درج کرا سکیں گے۔

وزیر اعظم کے ویثرن کے مطابق فیدڑل بورڈ آف ریونیو ریونیو نےپاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ کے ساتھ مل کر اپیلوں کی ای فائلنگ کے لئے سافٹ ویئر تیار کیا۔ اس سلسلے میں آئی سی اے پی، آئی سی ایم اے پی اور پی ٹی بی اے سمیت مختلف متعلقہ فریقوں کی آراء بھی لی گئیں۔ سسٹم کی بدولت اب ٹیکس حکام کے احکامات سے متاثرہ ٹیکس دہندگان آئرس ویب پورٹل پر اپنی اپیلیں درج کرا سکیں گے۔

اپیلوں کی ای فائلنگ کے لئے آٹومیٹڈ سسٹم کی بدولت ریونیو اور ٹیکس دہندگان دونوں کو فائدہ ہو گا۔ اِن لینڈ ریونیو قوانین کے تحت پہلی اپیل کمشنر اِن لینڈ ریونیو کو دائر کی جاتی ہے لہٰذا اِن لینڈ ریونیو ٹیکس حکام کے احکامات سے متاثرہ ٹیکس دہندگان اب کمشنر کو یہ پہلی اپیل آن لائن بھی دائر کر سکیں گے۔ ایف بی آر اپنے تمام تر سسٹمز کی آٹومیشن اور ٹیکس دہندگان کی بھرپور سہولت یقینی بنانے کے لئے سرگرم عمل ہے اور الیکٹرانک طریقے سے اپیلیں دائر کرنے کی سہولت اسی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

ایف بی آر نے ٹیکس کولیکشن کا 99.7 فیصد تک ہدف حاصل کرلیا، شہباز گِلاسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی شہباز گِل نے کہا، ایف بی آر نے جولائی تا دسمبر کے ٹیکس کولیکشن کا 99.7 فیصد تک ہدف حاصل کرلیا۔
ذریعہ: 92newschannel - 🏆 21. / 51 مزید پڑھ »

ایف بی آر نے الیکٹرانک فائلنگ کا آغاز کر دیا | Abb Takk News
ذریعہ: AbbTakk - 🏆 2. / 68 مزید پڑھ »

حکومت نے 6 ماہ بعد ایف بی آر کا مستقل چیئرمین تعینات کردیاFinally the seat gets occupied!
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

ایف بی آر نے کیپیٹل مارکیٹس میں ٹیکس اصلاحات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

ایف بی آر نے عاطف اسلم کو کروڑوں روپے کا ٹیکس نوٹس بھیج دیالاہور (ویب ڈیسک) ایف بی آر نے گلوکار عاطف اسلم کو ٹیکس ادائیگی کا نوٹس ارسال کر دیا۔روزنامہ جنگ کے مطابق ایف بی آر نے گلوکار عاطف اسلم کو آڈٹ کرنے کے بعد 5
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »