ایشیا کپ 2023: پاکستان ٹیم سپر فور مرحلے کا میچ کھیلنے آج لاہور پہنچے گی

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 38 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 18%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

مزید پڑھیں

پاکستان ایشیا کپ 2023 کے سپر فور مرحلے کیلیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم ہے جو اس مرحلے کا میچ کھیلنے کے لیے آج لاہور پہنچے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق میزبان پاکستان ایشیا کپ 2023 کے سپر فور مرحلے میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے جو اس اہم مرحلے کا ایک میچ کھیلنے کے لیے آج لاہور پہنچے گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم آج سہ پہر کولمبو سے چارٹرڈ طیارے کے ذریعے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔ قومی ٹیم ایک روز آرام کے بعد 5 ستمبرکو ایل سی سی اے گراؤنڈ میں پریکٹس کرے گی۔واضح رہے کہ ایشیا کپ میں کل کھیلا جانے والا ایونٹ کا ہائی وولٹیج پاک بھارت میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم کر دیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیاجس کے بعد پاکستان سپر فور میں جگہ بنانے والی ایونٹ کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

پاکستان کی جانب سے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا گیا اور بھارت کی پوری ٹیم 266 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی تاہم بارش کے باعث گرین شرٹس کو اننگ شروع کرنے کا موقع ہی نہ مل سکا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات