ایشز سیریز کا آخری ٹیسٹ:آسٹریلیا کا 271 رنز کا ہدف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری

  • 📰 NeoNewsUR
  • ⏱ Reading Time:
  • 47 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 22%
  • Publisher: 51%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

ایشز سیریز کا آخری ٹیسٹ:آسٹریلیا کا 271 رنز کا ہدف، انگلینڈ کی بیٹنگ جاری

ہوبارٹ: آسٹریلیا نے ایشز سیریز کے آخری ٹیسٹ میں انگلینڈ کو جیت کیلئے 271 رنز کا ہدف دیدیا جس کے تعاقب میں میچ کے چوتھے روز انگلیڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔

ہوبارٹ میں سیریز کے پانچویں ٹیسٹ کے تیسرے دن آسٹریلیا کو اپنی دوسری اننگز میں 155 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد انگلینڈ آخری ایشز ٹیسٹ جیتنے کے لیے 271 رنز درکار ہیں۔ انگلینڈ کے لیے تیز گیند باز مارک ووڈ کامیاب ترین رہے، انہوں نے کیرئیر کی بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 37 رنز کے عوض 6 آسٹریلوی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ اسٹورٹ براڈ نے 18 رنز دیکر 3 وکٹیں لیں۔آسٹریلیا کی جانب سے وکٹ کیپر ایلکس کیرے نے سب سے زیادہ 49 رنز بنائے۔

قبل ازیں آسٹریلیا کی جانب سے پہلی اننگز میں 303 رنز بنائے گئے تھے جس کے جواب میں مہمان ٹیم محض 188 رنز ہی بنا سکی اور میزبان ٹیم کو دوسری اننگز میں 115 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔ تاہم آسٹریلیا کی کارکردگی بھی اپنی دوسری اننگز میں مایوس کن رہی اور پوری ٹیم 155 رنز پر پویلین لوٹ گئی ۔اس طرح انگلینڈ کو جیت کیلئے 271 رنز کا ہدف ملا ۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا پہلے ہی ایشز میں 3-0 کی برتری حاصل کر کر کے سیریز اپنے نام کر چکا ہے جبکہ چوتھا ٹیسٹ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈرا ہو گیا تھا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 20. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

فرانسیسی وزیر صحت کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیافرانسیسی وزیر صحت اولیور ویران میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی وزیر صحت نے کہاہےکہ ہلکی علامات ظاہر ہونے کے بعد انہوں
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

اومیکرون کے پھیلاؤ کا خطرہ ، طور خم بارڈر پر صحت کا عملہ دگنا کردیا گیاپشاور: خیبرپختونخواہ حکومت نے اومیکرون کے خطرے کے پیش نظر طورخم بارڈر پر صحت کاعملہ دگنا کردیا
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

آسٹریلیا کا جوکووچ کو ملک سے بے دخل نہ کرنے کا اعلانمیڈیا رپورٹ کے مطابق حکومتی وکیل نے کہا ہے کہ آسٹریلیا نوواک جوکووچ کو ملک سے بےدخل نہیں کرے گا۔ تفصیلات جانیے: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

امریکی پابندی کے چند گھنٹے بعد ہی شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کا تجربہ - ایکسپریس اردوپیانگ یانگ نے واشنگٹن کی جانب سے عائد پابندیوں کو سالمیت کیلیے خطرہ قرار دیا ہے
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

سپریم کورٹ کا ہائیکورٹس کو تعلیمی اداروں کے معاملات میں مداخلت پر احتیاط کا حکمسپریم کورٹ نے خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی اپیل منظور کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا آپ کو نہیں پتہ بے احتیاطی صرف سیاستدانوں کیلئے مختص ہے
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

ہانگ کانگ کا بیشتر ملکوں سے ٹرانزٹ پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان11:35 PM, 14 Jan, 2022, بین الاقوامی, ہانگ کانگ: ہانگ کانگ نے کورونا وائرس کے باعث بیشتر ملکوں سے ٹرانزٹ پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔  خبر
ذریعہ: NeoNewsUR - 🏆 20. / 51 مزید پڑھ »