ایس بی سی اے کا افسر دو دن سے لاپتا

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 49 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 23%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

ایس بی سی اے کا افسر دو دن سے لاپتا ARYNewsUrdu

کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ایک افسر لاپتا ہو گئے ہیں، وہ پیر کو آفس سے نکلے اور پھر ان کا کچھ پتا نہیں چل سکا۔

تفصیلات کے مطابق ایس بی سی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیمولیشن شاہد شمس دو دن سے لاپتا ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ 24 مئی بروز پیر لیاقت آباد میں انہدامی عمل سے متعلق سرکاری فرائض کی ادائیگی کے لیے دفتر سے روانہ ہوئے تھے لیکن پھر گھر نہیں پہنچے۔ ترجمان ایس بی سی اے کا کہنا ہے کہ محمد شاہد شمس پیر کو ڈیمولیشن کے کام پر سوک سینٹر سے بعد نماز مغرب کے بعد نکلے تھے، لیکن پھر رات گئے بھی گھر نہ پہنچے، جس پر اہل خانہ نے دفتر رابطہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس بی سی اے کے افسر کو لاپتا ہوئے چالیس گھنٹے سے زائد کا وقت گزر گیا ہے، اور وہ اپنی گاڑی سوزوکی آلٹو سمیت لاپتا ہیں۔ڈی جی ایس بی سی اے شمس الدین سومرو نے اسسٹنٹ ڈائر یکٹر شاہد شمس کی گمشدگی کا نوٹس لے لیا ہے، انھوں نے متعلقہ اداروں سے درخواست کی ہے کہ شاہد شمس کو فوری بازیاب کرایا جائے۔

ایس بی سی اے کے مطابق شاہد شمس کی گمشدگی کی ایف آئی آر کے لیے ان کی اہلیہ کی مدعیت میں درخواست نیو ٹاؤن تھانے میں جمع کرا دی گئی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر بلدیات کو بھی تمام صورت حال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

اللّہ پاک محفوظ فرمائے ان کو۔۔۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔