اپوزیشن کا انکم ٹیکس اور نیپرا آرڈیننسز واپس لینے کا مطالبہ | Abb Takk News

  • 📰 AbbTakk
  • ⏱ Reading Time:
  • 67 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 30%
  • Publisher: 68%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

IncomeTax NEPRAOrdinance

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن نے انکم ٹیکس اور نیپرا آرڈیننسز کو خلاف آئین قرار دیتے ہوئے واپس لینے کا مطالبہ کردیا ۔ اپوزیشن نے کابینہ کی جانب سے منظور کردہ اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کا مجوزہ بل بھی واپس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

اسپیکراسدقیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ دوران اجلاس ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے نکتہ اعتراض اٹھایا کہ ملک کو آئین کے مطابق چلایا جائے گا تو صحیح طریقے سے چلے گا۔ آرٹیکل 73 کہتا ہے کہ کوئی نیا ٹیکس لگایا جائے یا تبدیلی ہوگی تو وہ منی بل کہلائے گا۔ آرڈیننس کے ذریعے منی بل نافذ کیے گئے ہیں۔انہوں نے سپیکر سے آرڈیننس فوری واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سپیکر ایوان کے اختیار کے امین...

وفاقی وزیر حماد اظہر نے موقف اختیار کیا کہ جو آج آرڈیننس پر اعتراض کررہے ہیں وہ اپنے ادوار میں یہی کام ایس آراوز کے ذریعے کرتے رہے ہیں۔احسن اقبال کے مطالبے پر سپیکر اسد قیصر نے آرٹیکل 89کو 73کے ساتھ ملاکر پڑھتے ہوئے مالیاتی امور سے متعلق رولنگ دے دی کہ آرڈیننس جاری ہوسکتے ہیں۔ احسن اقبال نے رولنگ کو چیلنج کیا اور کہا وہ اس رولنگ کو عدالت میں چیلنج کرسکتے ہیں۔ اس پر اسپیکر نے کہا آپ عدالت چیلنج کرلیں۔پیپلزپارٹی کے راجہ پرویزاشرف نے کہا ہم عدالت جاکر اپنی داڑھی دوسرے اداروں کے ہاتھ میں دینے کے حق میں نہیں مگر منی بل کو عام قانون سازی کی طرح نہیں لایا جاسکتا۔

ایاز صادق کی تجویز پر اسپیکر نے مشیر پارلیمانی امور، وفاقی وزیر قانون، اٹارنی جنرل اور اپوزیشن کے قانونی ماہرین پر مشتمل کمیٹی کا دوتین روز میں مشاورتی اجلاس بلانے کا اعلان کردیا۔پیپلزپارٹی کے رکن آغا رفیع اللہ نے کورم کی نشاندہی کردی ۔ حکومت سرتوڑکوشش کے باوجود بھی کورم پورا نہ کرسکی تواجلاس جمعرات کی سہ پہرچاربجے تک ملتوی کردیا گیا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 2. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

حکومت کا آکسیجن سلنڈرز پر 180 دن کی ٹیکس مراعات کا فیصلہ | Abb Takk News
ذریعہ: AbbTakk - 🏆 2. / 68 مزید پڑھ »

انتخابی اصلاحات، وزیراعظم عمران خان کا بیرسٹر علی ظفر کو اپوزیشن سے رابطے کا ٹاسکانتخابی اصلاحات، وزیراعظم عمران خان کا بیرسٹر علی ظفر کو اپوزیشن سے رابطے کا ٹاسک تفصیلات جانئے : DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

صدر مملکت کا انتخابی اصلاحات پر آرڈیننس لانے کا اعلان اپوزیشن کو مشاورت کی دعوت11:53 PM, 5 May, 2021, اہم خبریں, پاکستان, اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے انتخابی اصلاحات پر مشاورت کیلئے اپوزیشن کو ایوان صدر آنے کی دعوت دے دی ہے،
ذریعہ: NeoNewsUR - 🏆 20. / 51 مزید پڑھ »

قومی اسمبلی اجلاس، اپوزیشن کا اسپیکر ڈائس کا گھیراؤآج ہونے والا قومی اسمبلی کا اجلاس بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن ارکان کی جانب سے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کیئے جانے اور شور شرابے کے بعد غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔ وزیراعظم کے خلاف سازش ہوتی ہے، سپاہ سالار سازش میں مرکزی کردار اداکرتاہے،غداری کامن گھڑت الزام لگایاجاتاہے،جھوٹےگواہ پیش کئےجاتےہیں جج کوبلیک میل کرکہ،لالچ ڈرادھمکاکروزیراعظم کےخلاف من گھڑت کیس میں فیصلہ لےلیاجاتاہےپھربےگناہ وزیراعظم کوسزاسنادی جاتی ہے Okay
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

حکومت کا بدھ سے لوگوں کو ویکسین لگانے کا عمل شروع کرنے کا فیصلہحکومت نے بدھ سے 50 سے 59 سال تک کی عمر کے لوگوں کو ویکسین لگانے کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس بات کا فیصلہ آج اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »