آصف زرداری، فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 ستمبر تک توسیع | Abb Takk News

  • 📰 AbbTakk
  • ⏱ Reading Time:
  • 76 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 34%
  • Publisher: 68%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

AsifAliZardari FaryalTalpur MoneyLaundering

اسلام آباد: احتساب عدالت نے آصف علی زرداری اورفریال تالپورکے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 ستمبر تک توسیع کردی۔ سابق صدر نے جیل والوں کی شکایت کرتے ہوئے اے کلاس دینے کی استدعا کی۔ ان کی ہمشیرہ نے قرآنی آیات سننے کےلیے آئی پوڈ رکھنے کی اجازت مانگ لی۔ نیب نے فریال تالپور کے راہداری ریمانڈ کی درخواست پرجواب جمع کرادیا۔ دوران سماعت نیب پراسیکیوٹراور جج کے درمیان تلخی بھی ہوئی۔

میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنس میں جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا گیا۔ دوران سماعت آصف علی زرداری نے کہا کہ جیل والے بہت تنگ کرتے ہیں۔نماز بھی نہیں پڑھنے دیتے۔ عدالت میں ملزم اسلم مسعود کا نام پکارے جانے پرسابق صدر نے کہا کہ نوے سال کے بوڑھے آدمی کو اٹھا کر جیل میں ڈال رکھا ہے۔ آصف زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ نے سابق صدر کی بیماریوں کا ذکر کرتے ہوئے اے کلاس دینے کی استدعا...

فریال تالپور کی راہداری ریمانڈ کی درخواست پر نیب نے عدالت میں اپنا جواب جمع کروا دیا۔ فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے ایک بار پھر راہداری ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ آج سے سندھ اسمبلی کا اجلاس شروع ہو رہا ہے، فریال تالپور نے اجلاس میں شریک ہونا ہے۔ دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر نے نئی درخواستوں پر موقف سننے کی بات کی تو جج محمد بشیر نے کہا کہ جب آپ کہہ چکے ہیں کہ یہ آپ سے متعلقہ معاملہ نہیں تو موقف کیوں سنیں؟ نیب پراسیکیوٹر بولے آپ کیسی بات کررہے ہیں؟ نیب ٹیم آفیسرز آف دی...

پارک لین ریفرنس میں ملزمان یونس قدوائی، اقبال میمن اورعزیرنعیم کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیلی رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے تفتیشی افسر نے بتایا کہ تینوں ملزمان کافی عرصے سے کینیڈا میں ہیں۔ جج نے کہا کہ لکھ کردیں زبانی نہ بتائیں تھانے کے ایس ایچ اوز بہت تیز ہوتے ہیں۔ فوراً بتا دیتے ہیں کہ بندہ نہیں مل رہا۔ ملزم باہر ہیں تو واپس کیسے لائیں گے؟؟تفتیشی افسر بولے ریڈوارنٹ جاری کرا کے وہاں سے کارروائی کرائیں گے۔ پارک لین ریفرنس میں نامزد 17 ملزمان میں سے 11 کو ریفرنس کی نقول فراہم کردی گئیں۔ عدالت نے...

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 2. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

آصف زرداری اور فریال تالپور کیخلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کی تیاریپیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور فرال تالپور کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے نئے شواہد کی روشنی میں ضمنی ریفرنس دائر کرنے کی تیاری شروع کر دی۔ نیب ذرائع کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کے...;
ذریعہ: SAMAATV - 🏆 22. / 51 مزید پڑھ »

میگا منی لانڈرنگ کیس: زرداری اور فریال تالپور کیخلاف ضمنی ریفرنس تیاراسلام آباد: (دنیا نیوز) نیب نے آصف علی زرداری اور فرال تالپور کیخلاف میگا منی لانڈرنگ کیس میں ضمنی ریفرنس تیار کر لیا۔ ریفرنس میں دونوں کے بیانات اور دوران تفتیش حاصل ہونے والے اہم ترین شواہد شامل ہیں۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

میگا منی لانڈرنگ، پارک لین ریفرنس: زرداری اور فریال احتساب عدالت پیش
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

منی لانڈرنگ کیس:زرداری اور فریال کیخلاف ایک اورضمنی ریفرنس تیاراسلام آباد:نیب نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدرآصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کیخلاف ایک اور ضمنی ریفرنس تیارکرلیا ۔ آصف زرداری اور فریال تالپور کیخلاف تیار کردہ ضمنی ریفرنس میں دونوں کے بیانات اور دوران تفتیش حاصل ہونے والے اہم ترین شواہد شامل ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق ضمنی ریفرنس […]
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »

آصف علی زرداری کی گرفتاری افسوسناک ہے، سید مراد علی شاہآصف علی زرداری کی گرفتاری افسوسناک ہے، سید مراد علی شاہ ويڈيو لنک: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

بھارتی دھمکیوں سے نمٹنے کی پلاننگ ہم پر چھوڑ دیں،جنرل آصف غفوربھارتی دھمکیوں سے نمٹنے کی پلاننگ ہم پر چھوڑ دیں،جنرل آصف غفور تفصيلات جانئے: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »