آزاد کشمیر کابینہ کا اوورسیز کشمیریوں کو ووٹ کا حق دینے کا فیصلہ

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 51 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 24%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

آزاد کشمیر کابینہ کا اوورسیز کشمیریوں کو ووٹ کا حق دینے کا فیصلہ

مظفرآباد : آزادجموں وکشمیر کابینہ نے اوورسیز کشمیریوں کو ووٹ کا حق دینے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے لئے جلد قانون سازی کی جائے گی۔

وزیراعظم سردارعبد القیوم نیازی کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اوورسیز کشمیریوں کو ووٹ کا حق دینے کا فیصلہ کیا گیا،کابینہ نے بیواﺅں اور یتیموں کی مالی معاونت کےلئے ترمیمی ایکٹ کی منظوری دیدی جس کے مطابق یتیموں اور بیواﺅں کی کفالت کےلئے خصوصی فنڈقائم کیا جائیگا ۔ کابینہ کو احتساب ایکٹ میں ترمیم کے حوالہ سے قائم کمیٹی نے اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا، شادی بیاہ و دیگر سماجی تقریبات میں ون ڈش سسٹم کو رائج کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ توانائی کی ضروت کو پورا کرنے کےلئے نیٹ میٹرنگ سسٹم کا نفاذکیا جائےگا۔

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی وابستگیوں کوبالائے طاق رکھتے ہوئے عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے ،آزادکشمیر میں بلاتفریق احتساب حکومت کی اولین ترجیح ہے ،احتساب کے نام پر کسی کی تذلیل یا انتقام نہیں ہوگا جبکہ بیواﺅں اور یتیموں کی کفالت حکومت کی ذمہ داری ہے۔ سردارعبد القیوم نیازی کا کہنا تھا کہ حکومت لاوارث افراد کی بھی کفالت کریگی جبکہ لاوارث افراد کی کفالت سے جرائم اور معاشرتی برائیوں میں کمی آئے گی۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

👌

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

وزیر اعظم کا سینیٹر ایوب آفریدی کو مشیربرائے اوورسیز لگانے کا فیصلہاسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے سینیٹر ایوب آفریدی کومشیربرائے اوورسیز لگانے کا فیصلہ کرلیا، صدر مملکت کےمنظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری ہوگا
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

اسلام آباد ہائیکورٹ کا نئے سوشل میڈیا قوانین کا جائزہ لینے کا فیصلہ - ایکسپریس اردونئے سوشل میڈیا قوانین آئین سے متصادم تو نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ماہرین سے رائے طلب کرلی
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

پاکستان کی نمبر ون ٹینس سٹار کا دوبارہ ٹینس کورٹس کا رخ کرنے کا فیصلہپاکستان کی نمبرون ٹینس سٹار کا دوبارہ ٹینس کورٹس کا رخ کرنے کا فیصلہ TennisPlayer SarahMahboob Tennis Pakistani sarah_mahboob mktakhan GovtofPakistan MoIB_Official PakistanNo1 TennisPlayer
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

اوورسیز پاکستانی الیکشن کمیشن پہنچ گئے، آئی ووٹنگ قانون پر عملدرآمد کا مطالبہ - ایکسپریس اردوالیکشن کمیشن نے آئی ووٹنگ کے حوالہ سے اقدامات میں تاخیر کی تو ملک گیر احتجاج کرینگے، اوورسیز پاکستانی Sab neyazi kuteee k Ghar pohanchien
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

اوورسیز پاکستانی ملک کا سرمایہ ہیں،شہباز گلمعاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا سرمایہ ہیں، انہیں ووٹ دینے کی بات پر سیاسی مخالفین کو سانپ سونگھ جاتا ہے SamaaTV
ذریعہ: SAMAATV - 🏆 22. / 51 مزید پڑھ »

کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی منظوری04:18 PM, 23 Nov, 2021, اہم خبریں, پاکستان, اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا ہفتہ وار اجلاس ہوا جس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا
ذریعہ: NeoNewsUR - 🏆 20. / 51 مزید پڑھ »