آئی پی پیز سے معاہدہ ہوگیا، بجلی اب سستی ہوگی،وزیراعظم

  • 📰 jang_akhbar
  • ⏱ Reading Time:
  • 77 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 34%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

آئی پی پیز سے معاہدہ ہوگیا، بجلی اب سستی ہوگی،وزیراعظم تفصیلات جانئے: DailyJang

یوم آزادی پر قوم کے نام خصوصی پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کورونا سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ شاید ہی کسی قوم نے اس کامیابی سے وبا میں ایسا بلینس کیا ہو جیسا پاکستان نے کیا، ہمارے اقدامات پر لوگوں نے مثبت رد عمل دیا، آج معیشت بھی چل رہی ہے اور ملک میں کورونا کے کیسز بھی کم ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے 2 سال مشکل گزرے اس کے بعد معیشت اٹھی، جب حکومت ملی تو زرمبادلہ کے ذخائر نہیں تھے، قرض واپس کرنا مشکل تھا، جب روپیہ نیچے گرتا ہے تو باہر سے خریدی جانے والی چیزیں مہنگی ہوجاتی ہیں، جانتا ہوں کہ کس طرح لوگوں کے حالات مشکل تھے اور اب بھی ہیں لیکن خوشخبری یہ ہے کہ اب حالات بہتر ہورہے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم منزل پر پہنچ جائیں گے، لوگوں کا اعتماد آیا ہے، اس لیے اسٹاک مارکیٹ تیزی سے اوپر بڑھنا شروع ہوگئی ہے، اللہ کا شکر ہے آج ہماری آمدنی بڑھنا شروع ہوگئی ہے، کورونا وبا کے باوجود ٹیکس محصولات بڑھنا شروع ہوگئے ہیں، ساری دنیا میں ایکسپورٹ کو نقصان ہوا مگر ہماری ایکسپورٹ بڑھنا شروع ہوگئی ہے، اب حالات مزید بہتر ہوں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جب اقتدار ملا تو دو بوجھ تھے، ایک ماضی کی حکومتوں کا قرض اور دوسرا بوجھ پاور سیکٹر کا تھا، بجلی مہنگی بن رہی ہے اس لیے ہماری صنعت دیگر ممالک کا مقابلہ نہیں کرسکتی، بجلی مہنگی بن رہی تھی جس کی وجہ سے بجلی مہنگی دینا پڑ رہی تھی، انڈیپینڈینٹ پاور پروڈیوسرز سے مذاکرات کافی دنوں سے چل رہے تھے، ان کے ساتھ نئے معاہدے کریں گےجس سے بجلی سستی ہو گی، یہ معاہدے بجلی کی پیداواری لاگت اور گردشی قرضہ کم کرنے میں مدد کریں...

ان کا کہنا تھا کہ پاور سیکٹر میں وراثت میں ملے نقصان دہ ڈھانچے کو ٹھیک کررہے ہیں،ہم بجلی مہنگی خرید رہے ہیں اور کم قیمت پر بیچ رہے ہیں، آئی پی پیز سے طویل مذاکرات کے بعد ہمارا کل معاہدہ ہوگیا، بجلی کی پیداواری قیمت کم ہونا شروع ہوجائے گی جس سے صنعت اور عوام کو فائدہ ہوگا جب کہ بجلی کی چوری اور لائن لاسز کم کرنے کے لیے جامع پیکج لارہے ہیں، ان اقدامات سے ان شاء اللہ بجلی کی قیمت کم ہوگی۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 7. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

فضائی مسافروں سے متعلق نئی ایس او پیز جاری -کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا سے متعلق نئی ایس او پیز جاری کر دیں۔ سی اے اے نے ایس او پیز میں مسافروں کے پروٹو کول پر پابندی برقرار کرتے ہوئے کہا کہ مسافروں کو اندرون ملک روانگی لائونج کے سامنے ڈراپ کیا جائے گا۔ اندرون ملک روانگی لائونج کے سامنے مسافروں کے …
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

آئی پی پیز کے ساتھ معاہدہ ہو گیا سستی بجلی سے فائدہ ہو گا عمران خان کا یوم آزادی کے موقع پر قوم سے خطابآئی پی پیز کے ساتھ معاہدہ ہو گیا ، سستی بجلی سے فائدہ ہو گا ، عمران خان کا یوم آزادی کے موقع پر قوم سے خطاب ImranKhanPTI ImranKhan PMImranKhan primeministerimrankhan PTI 14AugustAzadiDay 14August 14August2020
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

حساس اداروں نے بھارتی سائبر اٹیک کا سراغ لگا لیا، آئی ایس پی آرحساس اداروں نے بھارتی سائبر اٹیک کا سراغ لگا لیا، آئی ایس پی آر Read News ISPR cyberattack India OfficialDGISPR
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

پی ٹی آئی رکن اسمبلی کرامت کھوکھر نیب میں آج طلبملک کرامت کھوکھرسے منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔ تفصیلات جانئے: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

آرمی چیف سعودی عرب کا دورہ کریں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر - ایکسپریس اردودورے میں بنیادی طور پر فوجی امور پر بات چیت کی جائے گی، میجر جنرل بابر افتخار
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

پیپلزپارٹی کے 30 سے زائد ایم پی ایز ہمارے ساتھ ہیں، خرم شیر زمانپیپلزپارٹی کے 30 سے زائد ایم پی ایز ہمارے ساتھ ہیں، خرم شیر زمان ARYNewsUrdu
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »