آئی ایم ایف کا پاکستان کے ساتھ معاشی پروگرام بحال کرنے کا اعلان - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 40 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 19%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

آئی ایم ایف کا پاکستان کے ساتھ معاشی پروگرام بحال کرنے کا اعلان -

سکڑتی معیشت کو آئی ایم ایف کا سہارا مل گیا اور دس ماہ سے تعطل کا شکار رہنے کے بعد عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان کے ساتھ معاشی پروگرام بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ایک پیکج پر اتفاق ہوگیا ہے۔ پاکستان کے ساتھ مذاکرات ہوئے جس میں ریفارم پروگرام پر اتفاق کیا گیا ہے۔ پیکج کا مقصد پاکستانی معیشت میں توازن پیدا کرنا ہے۔ جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کی جائے گی جبکہ کورونا وائرس کے اخراجات کا آڈٹ کرانے پر بھی اتفاق کر لیا گیا ہے۔ پاکستان جاری پروگرام کے تحت بجلی پر سبسڈی کم کرے گا جبکہ معاشی میدان میں رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی جی ڈی گروتھ 1.5 فیصد رہنے کی توقع ہے،جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان کی معاشی گروتھ منفی اعشاریہ 4 فیصد ہو گئی تھی۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ ترسیلات زر میں اضافہ اور درآمدات میں کمی سے پاکستان نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کنٹرول کیاہے اور پاکستان کی برآمدت میں بھی نمایاں بہتری آرہی ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

No need

شرط یہ ہے کہ پہلے حفیظ شیخ کو سنیٹ کا الیکشن جتوایا جائے تمام اداروں کی دوڑیں

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات