اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 248 روپے پر پہنچ گئی - ایکسپریس اردو

  • 📰 Roznama_Express
  • ⏱ Reading Time:
  • 55 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 25%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

انٹربینک میں ڈالر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ کر واپس مزید پڑھیں: ExpressNews

کئی روز بعد انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی واقع ہوئی تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر چار روپے مہنگا ہوکر 248 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق درآمدی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی کے حکومتی اقدامات، درآمدات کی مد میں ادائیگیوں کے دباؤ میں کمی اور سیاسی کشیدگی میں قدرے ٹھہراؤ کے باعث جمعہ کو ڈالر کے انٹربینک ریٹ 241 روپے کی انتہائی سطح کو چھونے کے بعد تنزلی سے دوچار ہوا تاہم اس کے برعکس اوپن ریٹ بڑھ کر 248 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

کاروباری دورانیے میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ ایک موقع پر 241 روپے سے بھی تجاوز کرگئے تھے لیکن بعد از دوپہر ڈیمانڈ ختم ہونے اور سپلائی بڑھنے سے مذکورہ سطح میں کمی واقع ہوئی نتیجتا انٹربینک مارکیٹ میں گیارہ روزہ طویل وقفے کے بعد ڈالر کی قدر 57 پیسے کی کمی سے 239.

ماہرین کا کہنا ہے کہ جون کی ریکارڈ درآمدات کی مد میں ادائیگیوں کی وجہ سے گذشتہ گیارہ دنوں میں روپیہ کی قدر پر شدید دباؤ رہا جس کی وجہ سے 19 جولائی کو ملکی تاریخ میں پہلی بار صرف ایک دن میں ڈالر کی قدر میں تقریباً 7 روپے کا بڑا اضافہ بھی ہوا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیفالٹ نہ ہونے کے حوالے سے وزیر خزانہ کے بارہا بیانات جاری ہونے اور اکتوبر میں نئے انتخابات پر بیشتر سیاسی جماعتوں کے اکابرین کی رضامندی کی اطلاعات سے سیاسی افق پر کشیدگی کم ہونے کے توقعات ہیں جو روپے کے استحکام کا باعث بن سکتا ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

امریکہ خود تباہ ھو راہا ہے جب کہ پاکستان کے غدار پتہ نہیں کیا کر رہیے ہیں ملک کے ساتھ

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 12. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پندرہ روز میں پہلی بار انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمیانٹربینک میں ڈالر 57 پیسے سستا ہوا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 239.37 روپے رہا۔ ڈالر لینے والے نہیں ہوں گے آج چوروں کو مسلط کرنے کی بجائے ان سے لوٹی ہوئی دولت واپس لینے کے لیے دباوُ ڈالا ہوتا تو آج ملک کے یہ حالات نہ ہوتے۔۔۔ دو پیسے ؟
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی اُونچی اُڑان قیمت میں بھاری اضافہ ہو گیاکراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر بے قابو ہو گیاہے جس کا اثر براہ راست عوام پر مہنگائی کی صورت میں منتقل ہو گیاہے ، ڈالر
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

ڈالر کی اونچی اڑان : بینکوں کی من مانیوں کی وجہ سے امپورٹرز رل گئےکراچی : بینکوں کی من مانیوں کی وجہ سےامپورٹرز رل گئے، ملکی تاریخ میں پہلی بارآئل مارکیٹنگ کمپنی نےایل سی248 روپے پر کلیئر کرائی۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

شہباز شریف کی جانب سے قومی اسمبلی میں کی گئی تقریر کی وضاحتشہباز شریف کی جانب سے قومی اسمبلی میں کی گئی تقریر کی وضاحت arynewsurdu جوکر اربوں ڈالر کھا گئے یہ دو خاندان ابھی تک بھٹو بھی زندہ ہے اور جمہوریت بھی زندہ ہے اور پاکستان کو دیوالیہ کرنے والے آج قانون کی اور اداروں کی بات کر رہے ہیں Ya kuta ha insan ni
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

ڈالر 242 روپے کو چھو کر 239 روپے کی سطح پر بند - ایکسپریس اردوانٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 3.92 روپے کا اضافہ
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں ڈالر کی نئی قیمتکراچی: اوپن مارکیٹ میں ڈالر چار روپے مہنگا ہوکر 248 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔آج جمعہ کو ڈالر کے انٹربینک ریٹ 241 روپے کی انتہائی سطح کو چھونے کے بعد تنزلی سے
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »