انسداد عصمت دری آرڈیننس پر عملدرآمد سے متعلق قائم خصوصی کمیٹی کا اجلاس

  • 📰 24NewsHD
  • ⏱ Reading Time:
  • 41 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 20%
  • Publisher: 51%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

وزارت قانون میں انسداد عصمت دری آرڈیننس پر عملدرآمد سے متعلق قائم خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا، وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے اجلاس کی صدارت کی ۔

وزیر قانون فروغ نسیم نے کہاکہ میڈیا انسداد عصمت دری آرڈیننس پر موثر انداز میں عملدرآمد کےلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے، یہ کمیٹی مذکورہ قانون پر عملدرآمد کے حوالے سے قواعدوضوابط اور تجاویز مرتب کرے گی، فروغ نسیم نے کہاکہ عصمت دری اور جنسی جرائم کی روک تھام یقینی بنانے کیلئے ملک میں پہلی بار اس طرح کام کیا جا رہا ہے۔

ترجمان کا کہناہے کہ وفاقی وزیر قانون نے کمیٹی ارکان کی طرف سے جامع تجاویز فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا، فروغ نسیم نے کہاکہ یہ تجاویز خواتین اور بچوں کے خلاف زیادتی کے واقعات میں کمی لانے میں معاون ثابت ہوں گی۔ ترجمان نے کہاکہ کمیٹی ارکان نے عصمت دری اور جنسی جرائم کی بہتر انداز میں روک تھام کے حوالے سے قانونی معاملات، طبی معائنہ کا طریقہ کار اور دیگر معاشرتی مسائل کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔

ملیکہ بخاری نے کہاکہ وزارت قانون مذکورہ قانون کو حقیقی معنوں میں عملدرآمد کےلئے پوری طرح کوشاں ہے، کمیٹی کے تحت مختلف معاملات کو اجاگر کرنے کیلئے ماہرین پر مشتمل ذیلی کمیٹیاں بھی بنائی جائیں گی،ملیکہ بخاری نے کہاکہ ذیلی کمیٹیاں گھناﺅنے جرائم کی روک تھام کے حوالے سے اپنی مفصل تجاویز سے آگاہ کریں گے، میڈیا سے وابستہ افراد کی تجاویز لینے کیلئے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دینے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 19. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

مشترکہ مفادات کونسل اجلاس؛ مردم شماری کے نتائج پردوبارہ اجلاس بلانے کا فیصلہ - ایکسپریس اردوسندھ میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے صوبے کو 3800 میگاواٹ اضافی بجلی دی جائے گی۔
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

انسداد دہشت گردی کے شعبے میں پاکستان کو تعاون فراہم کریں گے روسی وزیر خارجہانسداد دہشت گردی کے شعبے میں پاکستان کو تعاون فراہم کریں گے، روسی وزیر خارجہ SMQureshi Islamabad PressConference Russia SergeyLavrov MoIB_Official GovtofPakistan SMQureshiPTI TeamSMQ KremlinRussia_E mfa_russia
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کے قا تلوں نے چونکا دینے والے انکشافات کر دئیےملزموں کی نشاندہی پر پولیس نے باقی ملزموں کی شناخت کرلی ہے اور گرفتاری تک ان کے نام صیغہ راز میں رکھے جارہے ہیں۔
ذریعہ: 24NewsHD - 🏆 19. / 51 مزید پڑھ »

انسداد دہشت گردی شعبے میں پاکستان کو تعاون فراہم کریں گے، روسی وزیر خارجہ - ایکسپریس اردوپاکستان اور روس کے درمیان وزرائے خارجہ سطح پر مذاکرات
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

انسداد دہشتگردی کیلئے پاکستان کی صلاحیت میں اضافہ کریں گے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروفاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے دورے پر آئے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی صلاحیت میں اصافہ
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »