انسداد منشیات فورس کا سماجی رہنما صارم برنی کی رہائش گاہ پر چھاپہ

  • 📰 DailyPakistan
  • ⏱ Reading Time:
  • 40 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 19%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

کراچی (ویب ڈیسک) انسداد منشیات فورس نے سماجی رہنما صارم برنی کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا، تاہم تلاشی کے دورا گھر سے منشیات برآمد نہیں ہوئی،   اس

حوالے سے صارم برنی کا کہنا ہے کہ تین گاڑیوں میں سوار انسداد منشیات فورس کے عملے نے نارتھ ناظم آباد بلاک اے میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اس دوران نہ تو ان کے پاس وارنٹ تھے اور نہ ہی لیڈی سرچر ہمراہ تھی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صارم برنی کا کہنا تھا کہ آج شام پونے 6 بجے کے قریب اے این ایف کا عملہ ان کی رہائش گاہ آیا جہاں ان کی ہمشیرہ اور 2 بیٹے موجود تھے اس دوران ایوب نامی شخص نے اپنا تعلق اے این ایف سے بتایا جو کہ سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی میں دیگر عملے کے ہمراہ میرے گھر میں داخل ہوئے۔انہوں نے نے بتایا کہ اس وقت میں گھر پر موجود نہیں تھا، اہل خانہ نے مجھ سے رابطہ کیا اور میری ایوب نامی شخص سے بات کرائی گئی جس نے مجھے بتایا کہ ہمیں آپ کے گھر کے باورچی خانے میں منشیات کی موجودگی کی اطلاع ملی...

صارم برنی کا کہنا تھا کہ اب یہ اس ادارے کے سربراہ کا کام ہے کہ وہ اس بات کی تحقیقات کرائیں بصورت دیگر وہ بھی قانونی کارروائی کا حق رکھتے ہیں اس حوالے ترجمان اے این ایف سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے فون ریسیو کرنے سے گریز کیا جس کی وجہ سے ان کا موقف معلوم نہیں ہو سکا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

کون سا شہر ہے جہاں منشیات نہیں بک رہی؟ بجائے انکو پکڑنے کے یہ شریف شہریوں کو ذلیل کرنے لگے. کوئی غیرت نام کی چیز ہے پاکستانی جٹ اداروں میں یہ سب بالکل بیغرت ہو چکے ہیں

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 3. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔