انجکشن کا بھیانک اثر، سوشل میڈیا اسٹار کو لینے کے دینے پڑگئے

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 30 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 15%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

انجکشن کا بھیانک اثر، سوشل میڈیا اسٹار کو لینے کے دینے پڑگئے ARYNewsUrdu

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی شہر شگاگو سے تعلق رکھنے والی بلاگر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی جس کی آنکھیں بلکل ٹھیک نظر آرہی ہیں لیکن تھوڑی دیر بعد اس کی ایک آنکھ تھوڑی سی بند ہوگئی، جس کی وجہ سے دونوں آنکھوں واضح فرق آگیا۔

وائٹنی بوہا نامی سوشل میڈیا اسٹار آنکھوں کی جھریاں ختم کرنے والا انجیکشن لگواتی تھی لیکن اس مرتبہ انجیکشن کے منفی اثرات آنکھوں پر مرتب ہوئے اور آنکھیں چھوٹی بڑی ہوگئیں۔ انسٹاگرام پر شیئر کردہ ویڈیو میں بلاگر نے انجیکشن لینے سے پہلے اور بعد کی ویڈیو شیئر کی،جس میں اس کی دونوں آنکھیں کھلی ہوئی ہیں جبکہ دوسرے میں بھی کھلی ہیں۔

شوشل میڈیا اسٹار نے کہا کہ وہ نہیں جانتی تھی کہ انجیکشن کے یہ اثرات سامنے آئیں گے اور یہ کسی کے بھی ساتھ ممکن ہے۔ وائٹنی بوہا نے بتایا کہ انجیکشن غلط جگہ لگایا گیا جس کی وجہ سے میری آنکھ کھسک گئی اور اس کی صورتحال مسلسل خراب سے خراب تر ہوتی جارہی ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات