امریکا کو اہم پیغام پہنچا دیا، سفارتخانے پر اسرائیلی حملے کا جواب ضرور دیا جائے گا: ایران

  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 47 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 22%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

ایران اسرائیل کی حمایت کرنے پر امریکا کو بھی جوابدہ ٹھہرائے گا، صدر ابراہیم رئیسی

— فوٹو: فائلگزشتہ روز دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران نے ’سخت ردعمل‘ سے خبردار کیا ہے۔

ایران کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل کی حمایت کرنے پر امریکا کو بھی جوابدہ ٹھہرائے گا۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے بھی اسرائیل کو سفارت خانے پر حملے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے کا جواب ضرور دیا جائے گا۔ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد الہیان نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ حملے کے بعد ایران میں امریکی مفادات کو دیکھنے والے سوئس سفارت خانے کے اہلکاروں کو طلب کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سوئس حکام کو اسرائیلی حملے کے بارے میں بتایا گیا اور اس میں امریکا کی ذمہ داری پر زور دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسی ملاقات میں صہیونی حکومت کے حمایتی کے طور پر امریکی حکومت کو ’ایک اہم پیغام‘ بھی بھجوایا گیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل کی جانب سے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایران کے سفارتخانے پر میزائل حملے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے بتایاکہ اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس بریگیڈز کے سینیئر کمانڈر رضا زاہدی بھی شامل ہیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 15. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

رفح میں زمینی آپریشن کے سوا کوئی راستہ نہیں، نیتن یاہورپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ امریکی صدر بائیڈن پر اسرائیلی مؤقف اچھی طرح واضح کر دیا ہے
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

غزہ کی خیمہ بستیوں کی بیوائیں: ’وہ اپنے بچوں کے لیے کھانا لینے نکلا اور کفن میں واپس لوٹا‘غزہ کی خیمہ بستی میں ایک بیوہ کی کہانی جنھوں نے اپنے شوہر کو ایک اسرائیلی حملے میں کھو دیا۔
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگاآئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے مذاکرات پر کابینہ کو اعتماد میں لیا جائے گا
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

’’پہلے اپنی بیویوں کی انڈین ساڑھیوں کو آگ لگاؤ‘‘، بنگلہ دیشی وزیراعظم کا اپوزیشن کو مشورہبنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے اپوزیشن لیڈر کی جانب سے بھارتی مصنوعات بائیکاٹ مطالبے پر جواب دیا ہے کہ پہلے اپنی بیویوں کی انڈین ساڑھیوں کو آگ لگاؤ۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

سندھ کابینہ میں شامل وزرا اور مشیران کو قلمدان تفویضشرجیل میمن کو محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کا قلمدان دیا گیا ہے، انہیں محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کا قلمدان بھی دیا گیا ہے
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

تعلیمی اسناد پر والدہ کا نام بھی درج کرنے کا حکمبھارتی عدالت نے حکم دیا ہے کہ طلباء و طالبات کی تعلیمی اسناد پر ان والد کے ساتھ والدہ کا نام بھی درج کیا جائے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »