امریکہ میں ڈاکٹروں نے اپنی جان بچانے کے لیے مردہ خاتون کو زندہ ظاہر کر کے لواحقین کے سامنے پیش کردیا

  • 📰 DailyPakistan
  • ⏱ Reading Time:
  • 48 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 23%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ڈاکٹروں نے دوران سرجری مرجانے والی ایک مریضہ کواپنی جان بچانے کے لیے زندہ بنا کر لواحقین کے سامنے پیش کر دیا۔نیویارک پوسٹ کے

مطابق 65سالہ خاتون کو امریکی ریاست اوہائیو کے شہر چلیکاتھی کے ہسپتال اڈینا ہیلتھ سسٹم میں داخل کرایا گیا تھا جہاں دوران آپریشن اس کی موت ہوئی۔

خاتون کے لواحقین کی طرف سے ڈاکٹروں اور ہسپتال انتظامیہ کے خلاف عدالت میں مقدمہ درج کرایا ہے جس میں ان کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وہ بہترین حالت میں خاتون کو ہسپتال لے کر گئے تھے، جہاں اس کا ایک معمول کا پروسیجر ہونا تھا۔ تاہم ڈاکٹر اسے کئی گھنٹے بعد آپریشن تھیٹر سے باہر لائے۔ لواحقین نے عدالت کو بتایا کہ ”خاتون کی آپریشن تھیٹر میں دو گھنٹے پہلے موت ہو چکی تھی، جب ڈاکٹر اسے باہر لے کر آئے۔ تاہم وہ ہمیں دھوکہ دینے کے لیے خاتون کو ایسے پوز میں باہر لائے، جیسے وہ زندہ ہو۔ انہوں نے ہمیں کہا کہ خاتون بے ہوشی کی حالت میں ہے۔ بعد ازاں انہوں نے دعویٰ کر دیا کہ خاتون کی باہر آنے کے بعد بے ہوشی میں ہی موت ہو گئی ہے۔“

لواحقین کا کہنا تھا کہ ”ہسپتال کے ریکارڈ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ پر خاتون کی موت کے وقت میں تضاد ہے۔ میڈیکل ریکارڈ کے مطابق خاتون کی موت سہ پہر ایک بجے ہوئی جبکہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ پر اس کی موت کا وقت سہ پہر 3بج کر 5منٹ لکھا گیا ہے۔فیملی کی طرف سے خاتون کی موت کی تحقیقات کرانے اور ہسپتال انتظامیہ کو ہرجانہ کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ “

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 3. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

مستونگ؛ جشن میلاد النبیؐ کے جلوس سے قبل دھماکا، متعدد افراد زخمیمدینہ مسجد کے قریب لوگ جشن میلاد النبیؐ کے جلوس میں شرکت کے لیے جمع ہو رہے تھے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

ایشین گیمز : پاکستان ہاکی ٹیم کی مسلسل تیسری کامیابیپاکستان ہاکی ٹیم نے ایشین گیمز میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کر لی ہے۔رپورٹ کے مطابق ہانگزو میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ازبکستان کو دو کے
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

بھارت سکھ رہنما کے قتل میں را کے ملوث ہونے پر تحقیقات میں کینیڈا سے تعاون کرے؛ امریکاکینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سکھ رہنما کے قتل میں را کے ملوث ہونے کے شواہد پیش کیے تھے
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں زبیرچریا اوررحمان بھولا کے انکشافات کےبعد سندھ حکومت متحرککراچی : محکمہ صنعت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں زبیرچریا اوررحمان بھولا کے انکشافات کے بعد چیف سیکرٹری سندھ کو رپورٹ پیش کردی۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں زبیرچریا اوررحمان بھولا کے انکشافات کےبعد سندھ حکومت متحرککراچی : محکمہ صنعت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں زبیرچریا اوررحمان بھولا کے انکشافات کے بعد چیف سیکرٹری سندھ کو رپورٹ پیش کردی۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

چیٹ جی پی ٹی: تازہ ترین معلومات تک رسائی، صارفین سے گفتگو کرنے کی صلاحیت دو دھاری تلوار کیسے ثابت ہو سکتی ہے؟چیٹ جی پی ٹی کی جانب سے حالیہ معلومات کو ملحوظِ خاطر رکھ کر جواب دینے سے معذوری نے چند صارفین کے لیے اس کی چمک ختم کر دی تھی۔
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »