امریکا کا لبنان کی سکیورٹی فورسز کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے امداد کا اعلان

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 47 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 22%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

نیو یارک: (دنیا نیوز) امریکا نے لبنان کی سکیورٹی فورسز اور پولیس کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مذکورہ امداد اقوام متحدہ کے ساتھ مشترکہ پروگرام کے تحت دی جائے گی، لبنان کی معیشت گزشتہ 3 سال سے مسلسل بحران اور گراوٹ کا شکار ہے جس کے سبب فوجی بجٹ میں کمی کی گئی ہے۔

امریکا لبنان کی فوج کا کافی عرصے سے سب سے بڑا ڈونر ہے، اس نے اقوام متحدہ کے ادارے یو این ڈی پی کے ساتھ اپنی نوعیت کی پہلی امریکی امداد کی ڈیلیوری کیلئے اشتراک بھی کیا ہوا ہے۔ امداد کے حوالے سے بیروت میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالر لبنان کی سکیورٹی فورسز اور انٹرنیشنل سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی تنخواہوں کے لیے دئیے جائیں گے، مذکورہ رقم یو این ڈی پی سروس فراہم کرنے والے مقامی ادارے کے تعاون سے تقسیم کی جائے گی۔

ہر فوجی اور پولیس آفیسر کو امریکی قانون کے مطابق 100 ڈالر ماہانہ 6 ماہ تک ادا کیے جائیں گے، لبنان میں امریکی سفیر ڈوروتھی شیا نے کہا ہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ امریکا نے لبنان کو اس قسم کی امداد فراہم کی ہے۔ واضح رہے اس وقت لبنان میں چھوٹے رینک کے فوجی اہلکار کی تنخواہ 50 امریکی ڈالر کے برابر ہے جو کہ 2019 سے جاری مالی بحران سے قبل 800 امریکی ڈالر کے برابر تھی، قطر نے بھی گزشتہ سال لبنانی فوج کیلئے 6 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان کیا تھا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

شاہ رخ خان فلم، سلمان خان ٹیزر ایک ہی دن ریلیز کرینگےبالی ووڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان نے شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کی ریلیز والے دن اپنی فلم کا ٹیزر جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

پی ایس ایل8؛ کون سے بڑے کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے - ایکسپریس اردومتبادل کھلاڑیوں کی ری پلیسمنٹ کا اعلان آج ہوگا
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

پی ایس ایل8؛ کون سے بڑے کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے؟ - ایکسپریس اردومتبادل کھلاڑیوں کی ری پلیسمنٹ کا اعلان آج ہوگا
ذریعہ: Roznama_Express - 🏆 12. / 53 مزید پڑھ »

وزیراعظم کا نوجوانوں کیلئے قرضوں کی اسکیم کا اعلان، 5 لاکھ تک کوئی سود نہیں ہوگااسکیم کے تحت نوجوانوں کو 5 لاکھ سے لیکر75 لاکھ روپے تک قرضے فراہم کیے جائیں گے، ایک لاکھ لیپ ٹاپ بھی دیے جائیں گے: شہباز شریف رسائی آسان کی جائے ورنہ یہ بھی منظور نظر ہوجائیگا پہلے عوام کو آٹا تو دے دے پھر قرضے دینا Aata milta nai hy Ye log qarze den ga Hahahaha
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

پنجاب کی نگران کابینہ کی تشکیل کیلئے مشاورت، آج 6 وزرا کی حلف برداری کا امکانپہلے مرحلے میں محکمہ داخلہ، اطلاعات، فنانس، وزرات قانون، خوراک اور صحت کی وزارتیں تشکیل دی جائیں گی۔ HamidMirPAK mirshakeelrehman ko be lay awam sub dalay ak sath OfficialDGISPR gatya army ka gatya plan Chalo ji new log new mojein apki ye wali khabar ghlat hi google search pr
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

اوپن مارکیٹ سے خریداری کیلئے ڈالر کا ریٹ 253 روپے مقرر کرنے کا فیصلہڈالر کی قیمت فروخت 255 روپے مقرر کرنے اور کریڈٹ کارڈز کیلئے ڈالر کی سیٹلمنٹ قیمت 256روپے کرنے کا فیصلہ ہوا ہے: فاریکس مارکیٹ ذرائع As soon dollar ki chakar main Pakistan for sale hoga.
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »