امام الحق صاحب! کرکٹ پر فوکس کریں۔۔۔

  • 📰 Aaj_Urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 73 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 32%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

'امام الحق اپنی سست رفتار بیٹنگ کا دفاع کرنے میں کچھ زیادہ ہی بول گئے اور ایشو بن گیا۔۔۔' مزید پڑھیئے:AajNews AajUpdates ImamUlHaq AkberAJaffri

سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بھتیجے امام الحق آئے دن خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں۔ وہ جب بھی میڈیا پر آتے ہیں کچھ نہ کچھ بول کر تنازعہ کھڑا کردیتے ہیں۔ قائداعظم ٹرافی کے پہلے راؤنڈ میں بلوچستان کی نمائندگی کرتے ہیں ہوئے اوپنر امام الحق نے سست روی سے سنچری بنائی، پریس کانفرنس میں آنے کی دیر تھی کہ اپنی سست بیٹنگ کا دفاع کرتے رہے اور کچھ زیادہ ہی کہہ گئے، انہوں نے کہا کہ سندھ کی ٹیم نے منفی انداز سے بولنگ کروائی، جس کی وجہ سے اسٹرائیک ریٹ کم...

منفی انداز سے بولنگ کروانے کا مطلب انہوں نے مخالف ٹیم سندھ کے کپتان پر انگلیاں اٹھادیں جس کی قیادت قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کپتان سرفراز احمد کررہے ہیں۔ بس یہ بات کرنی تھی کہ کرکٹ حلقوں میں ہلچل مچ گئی اور اس بات پر خوب واویلا مچا کہ امام نے اپنی بیٹنگ کا دفاع کرنے میں قومی ٹیم کے کپتان پر الزمات لگادیئے۔

جذبات میں کچھ زیادہ بولنے کے شوقین امام الحق کو بعد میں ہوش آیا جس کے بعد وہ کھیل کے آخری روز سرفراز احمد کے پاس جا پہنچے اور انہیں جاکر منایا کہ ان کا مقصد ہرگز ایسا نہیں تھا، بیان کو غلط رنگ دیا گیا ہے۔ بات تو یہاں ختم ہوگئی لیکن چنگاری ابھی بجھی نہیں، سندھ ٹیم کے کوچ اعظم خان سے سوال ہوا تو وہ بھی میدان میں آئے اور کہنے لگے کہ جب کھلاڑی آؤٹ نہیں ہورہا ہوتا تو مخالف کپتان اور ٹیم حربے استعمال کرتی ہے۔ سرفراز نے بھی کچھ ایسا ہی کیا لیکن شاید امام الحق کو سمجھ نہیں کیا کہنا تھا، وہ صحیح طرح سمجھا نہ سکے اور ایشو بن گیا۔ ہر کسی کے سوچنے اور سمجھنے کا الگ طریقہ کار ہوتا ہے، امام الحق کو کرکٹ پر فوکس کرنا چاہیئے، منفی باتیں یا بیان دینے سے دور...

اس واقعے سے یہ سبق ضرور ملا کہ جہاں پی سی بی بھاری بھرکم تنخواہوں پر کوچنگ اسٹاف رکھ لیتا ہے، وہیں کھلاڑیوں کے بول چال اور میڈیا کو کس طرح ہینڈل کرنا ہے وہاں بھی کچھ رقم لگا دی جائے تو ایسے کئی تنازعے جنم ہی نہ لیں، ہم تو امام الحق کو مشورہ دیں گے آپ کا کام پرفارم کرنا ہے، پرفارم کریں پاکستان کا نام اونچا کریں۔ آف دی فیلڈ کیا چل رہا ہے، میڈیا اور ناقدین کے سامنے کس طرح اور کیا بولنا ہے اس کی فکر آپ چھوڑ دیں کیونکہ آپ کا کام بولنا نہیں ہے جس کی آپ کو عادت...

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

AkberAJaffri اسطرح کے مسائل سامنے آئیں گے آپ کو پوائنٹ سسٹم کو اور ڈومیسٹک فارمیٹ کو صحیح کرنے کی ضرورت ہے امام نے صحیح نشاندہی کی ایک تو آپ نے ایسی مردہ اور بے جان پچز تیار کیں ہیں اوپر سے آپ ایک ایسے سسٹم کو کاپی کرریے ہو جہاں ہر چیز کو تقریباً ہر لحاظ سے بہترین کرکٹ کیلئے سازگار بنایا ہے

AkberAJaffri Koi bat nahi yahan tez khelne wale b bolte hain agr kabhi tez khel lein tou ye tou phir b sust khelne per bola hai koi bat nai Imam bus apni performance per focus rakho good luck for next matches

AkberAJaffri Nahi Belkeh imam jesey player ki hamey zarorat hai stey kr sekey Crees pr or imam his terah b kelta score krta hai ap fakher ko deko wo tezz kelta hai lakin imam sey zaida score Nahi banata

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 8. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کرکٹر امام الحق نےاپنے چچا انضمام الحق پر الزام لگادیاwww.24newshd.tv
ذریعہ: 24NewsHD - 🏆 19. / 51 مزید پڑھ »

مصباح الحق کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر بننے کے بعد پاکستانی کرکٹ میں بڑی تبدیلی آ گئی11:07 AM, 16 Sep, 2019, متفرق خبریں, کھیل, لاہور: مصباح الحق کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر بننے کے بعد
ذریعہ: NeoNewsUR - 🏆 20. / 51 مزید پڑھ »

”میں اچھا کھیلا، سرفراز نے منفی باﺅلنگ اور فیلڈنگ کی جس کی وجہ سے۔۔۔“ امام الحق نے انوکھا ترین الزام لگا دیاکراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق نے قائداعظم
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

”موجیں ختم“ مصباح الحق نے ہیڈ کوچ بنتے ہی کھلاڑیوں کی کیا چیز بند کر دی؟ جان کر آپ کو بھی ہنسی آ جائے گیلاہور (ویب ڈیسک) مصباح الحق کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر بننے کے بعد پاکستانی کرکٹ میں فٹنس گانڈ تو بند نہیں کردی؟ Mojein suru bahi, akmal or ahmad ko wapsi le aya ha , enough , give chance to new comers ,
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

مصباح الحق اور وقار یونس نے محمد عامر اور وہاب ریاض کو کس چیز کی پریکٹس شروع کروا دی؟ مداحوں کیلئے خوشخبری آ گئیلاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق اور باﺅلنگ کوچ
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

”میں اچھا کھیلا، سرفراز نے منفی باﺅلنگ اور فیلڈنگ کی جس کی وجہ سے۔۔۔“ امام الحق نے انوکھا ترین الزام لگا دیاکراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق نے قائداعظم
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »