القادر ٹرسٹ کیس عمران خان کی 2 ہفتوں کیلئے عبوری ضمانت منظور

  • 📰 24NewsHD
  • ⏱ Reading Time:
  • 60 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 27%
  • Publisher: 51%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

مزید تفصیلات 24news imrankhan

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اور جسٹس ثمن رفعت نے کیس پر سماعت کی، القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت کمرہ عدالت نمبر 2 میں منتقل کر دی گئی تھی، عمران خان ہائیکورٹ کے کمرہ عدالت نمبر دو میں موجود رہے۔ وقفے کے بعد دوبارہ سماعت شروع ہونے پر عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کیس کی انویسٹیگیشن شروع ہوتے ہی گرفتاری کی کوشش کی گئی، نیب قانون کے تحت انکوائری رپورٹ فراہم کرنے کا پابند ہے، ہمیں انکوائری رپورٹ فراہم نیہں کی گئی، عمران خان کو گرفتار کر لیا جائے گا تب انکوائری رپورٹ...

پراسیکیوٹر نیب سردار مظفر نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان ایک بار بھی انکوائری میں شامل نہیں ہوئے، عمران خان نے خود کو کبھی بھی انکوائری کیلئے سرینڈر نہیں کیا، اس کیس میں شہزاد اکبر، میاں محمد سومرو، ملک ریاض اور زلفی بخاری کو نوٹس جاری کئے گئے۔بشری بی بی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت شروع ہوئی تو وکیل نے کمرہ عدالت میں عمران خان کے حق میں بلند آواز نعرے لگا دیے، جس پر یہ وکیل ہم میں سے نہیں اسے حراست میں لے لیں۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ اگر ایسا رویہ ہو گا تو ہم یہ کیس نہیں سنیں گے،...

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے فوری رہائی کا حکم جاری کر دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے عمران خان کو پولیس لائنز گیسٹ ہاؤس رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے آج دوبارہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران کی گرفتاری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔ عمران خان کی گرفتاری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس کے سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے عمران خان کو پولیس لائن گیسٹ ہاؤس میں رہنے کا حکم دیا تھا۔ سابق وزیر اعظم 15 گاڑیوں پر مشتمل سیکیورٹی قافلے کی زیرِ نگرانی سپریم کورٹ کورٹ لایا گیا تھا اور عدالت نے سیاسی رہنماؤں اور ورکرز کو سپریم کورٹ آنے سے منع کیا تھا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 19. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

القادر ٹرسٹ کرپشن کیس: عمران خان کی 2 ہفتے کیلئے عبوری ضمانت منظوراسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے القادر ٹرسٹ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانت 2 ہفتے کیلئے منظور کر لی۔
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

لائیو: القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی 2 ہفتوں کیلئے ضمانت منظوراسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل خصوصی بینچ نے درخواست پر سماعت کی
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کو دو ہفتوں کے لیے ضمانت مل گئی - BBC Urduاسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور کر لی ہے۔ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ’جو کچھ ہوا اس کا ذمہ دار ایک شخص ہے اور وہ ہے آرمی چیف۔‘
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

القادر ٹرسٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی درخواست ضمانت دائراسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں القادر ٹرسٹ سے متعلق کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت دائر کردی گئی۔
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کیس: نیب نے عمران خان کو شامل تفتیش کرلیااسلام آباد : نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم نے القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سوالنامہ دے دیا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

لائیو: القادر ٹرسٹ کیس، عمران خان کا 8 دن کا جسمانی ریمانڈ منظوراحتساب عدالت نے عمران خان کو 17 مئی کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »