افغانستان میں ٹی ٹی پی کے ہاتھ لگا اسلحہ امریکا کا نہیں؛ ترجمان جان کربی

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 23 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 12%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

جنگی تربیت کے مشن کے دوران امریکی اسلحہ افغان فوج کے حوالے کیا تھا

امریکا کی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کالعدم جماعت ٹی ٹی پی کے زیر استعمال امریکا کا اسلحہ ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے جاتے ہوئے ایسا کوئی اسلحہ نہیں چھوڑا جو کسی کے کام آسکے۔

سوال کے جواب میں جان کربی نے کہا کہ امریکا نے افغان فوج کی جنگی تربیت کی تھی اور اس مشن میں جدید اسلحہ افغان فوج کے حوالے کرنا بھی شامل تھا۔ جب طالبان نے اقتدار سنبھالا تو افغان فوج نے امریکی ہتھیار ڈال دیئے۔ امریکی افواج نے ایسا نہیں کیا۔ مشیرِ امریکی قومی سلامتی نے یہ بھی کہا کہ امریکا نے ایسا کوئی اسلحہ نہیں چھوڑا جو کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ہاتھ لگا ہو البتہ آگ بجھانے کے آلات طالبان کو ملے جو ریسکیو کے کام آ رہے ہیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات