افغانستان میں سیلاب: ’مجھے اپنے خاندان کی لاشیں گلیوں میں ملیں‘

  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 56 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 26%
  • Publisher: 59%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ برائے خوراک کا کہنا ہے کہ سیلاب سے 300 سے زائد افراد ہلاک اور 2000 گھر تباہ ہو گئے، جس سے شمالی افغان صوبے بغلان کے پانچ اضلاع متاثر ہوئے۔ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

75 سالہ نور محمد افغانستان کے شمالی صوبہ بغلان میں اپنے گھر سے سو میٹر کے فاصلے پر تھے جب انھیں جان لیوا سیلابی ریلے کا شور سنائی دیا۔ نور نے پانی کی آواز سن کر فوراً اپنے گھر کی طرف دوڑ لگا دی جہاں ان کی اہلیہ، بہن، بیٹا اور ان کا نواسہ اور نواسی آرام کر رہے تھے۔اچانک آ جانے والا یہ سیلابی ریلہ ان کا گھر اور خاندان کے افراد کو اپنے ساتھ بہا کر لے گیا تھا۔

بغلان کے گاؤں غاز میں وہ سہہ پہر کا وقت تھا جب وہ پاگلوں کی طرح اپنے گھر کے قریبی علاقے میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے اپنے اہلخانہ کے افراد کو تلاش کر رہے تھے لیکن انھیں ان کا کوئی سراغ نہیں ملا تھا۔ روضت اللہ جو کہ ایک نرس ہیں اور انھوں نے فلول نامی سب سے زیادہ متاثرہ گاؤں کا دورہ بھی کیا، کہتے ہیں کہ ’ہم نے ان علاقوں کا بھی دورہ کیا، جہاں سب کچھ بالکل ختم ہو چکا ہے۔‘

روضت اللہ 15 دیگر نرسوں، پیرامیڈیکس اور ڈاکٹروں کے ساتھ علاقے میں پہنچ گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انھوں نے 200 سے زائد زخمیوں کی مدد کی جن میں ایک شخص ایسا بھی شامل ہے جس نے اپنے خاندان کے 16 افراد کو کھو دیا لیکن وہ اب تک سیلاب سے متاثرہ چند دور دراز علاقوں تک نہیں پہنچ سکے جہاں لوگوں کو امداد کی اشد ضرورت ہے۔

دوسرے لوگ تباہی کے لمحے کے بارے میں بتاتے ہیں کہ کسی نے بس چیخ کر کہا تھا کہ پانی آ رہا ہے۔ کچھ اس سیلابی ریلے سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے لیکن اپنا سارا مال کھو بیٹھے۔ سینکڑوں ایکڑ پر محیط کھیت، کپاس اور گندم کی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔ ہم گندم کے کھیتوں میں سے گزرے جہاں پانی کے زور نے فصل کو دو حصوں میں کاٹ دیا، سیلابی ریلے نے سبز فصلوں کو چیرتے ہوئے اپنے پیچھے صرف ملبہ اور کیچڑ ہی چھوڑا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

انڈونیشیا: آتش فشاں پھٹنے سے 50 افراد ہلاک، درجنوں زخمیبیان میں کہا گیا ہے کہ انڈونیشیا کے مغربی جزیرے سماٹرا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مزید 7 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

زکیہ وردک: ممبئی میں افغان قونصل جنرل 25 کلو سونا سمگل کرنے کے الزام کے بعد مستعفیٰانڈیا میں افغانستان کی قونصل جنرل زکیہ وردک نے سونے کی سمگلنگ میں ملوث ہونے کے الزامات کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

'بس بس! قیامت ساتھ والے موڑ پر ہے'، آغا علی بھی چاہت فتح سے تنگویڈیو میں چاہت فتح علی خان اپنے نئے گانے کی منفرد انداز میں ریکارڈنگ کررہے ہیں
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

کسی کویقین نہ تھا معیشت سنبھالنے میں کامیاب ہوجاؤنگی: شمشاد اختراپنے دور میں بہت سخت فیصلے لیے، وزارت خزانہ والے سمجھتے تھے مجھے کچھ نہیں پتا: کراچی میں تقریب سے خطاب
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

افغانستان میں شدید سیلاب سے 300 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوگئےافغانستان میں شدید سیلاب سے سینکڑوں افراد ہلاک اورہزاروں بے گھر ہوگئے، اس تباہی کے بعد ہزاروں افراد کو انسانی امداد کی ضرورت ہے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

خودکشی کرنے کا سوچا تو خواب میں ایک بزرگ۔۔۔۔ رجنی کانت کیساتھ کیا واقعہ پیش آیا؟رجنی کانت نے ایک موسیقی کی تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے اداکار بننے اور زندگی کے کمزور لمحات کے بارے میں گفتگو کی۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »