افغان ٹرانزٹ ٹریڈ : حکومت نے نئے قوانین نافذ کردیے

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 21 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 12%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

پاکستان کے راستے افغانستان تجارت کرنے والوں کیلئے حکومت پاکستان نے قواعد و ضوابط مزید سخت کردیے جس کے تحت کسٹمز رولز میں ترامیم کردی گئی

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کسٹمز رولز 2001 میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے بعد افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے قوانین میں تبدیلی کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق افغان درآمدی کنسائمنٹس کی 25 فیصد اسکیننگ اور دس فیصد کی رسک مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے ایگزامینیشن ہوگی، اس حوالے سے دو نوٹی فکیشن جاری کردیئے گئے۔ دوسرے نوٹی فکیشن کے مطابق کسٹمز رولز 2001ء کے رول 471 کے ذیلی رو دو میں ترمیم کی گئی ہےجس کے تحت افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت درآمد کی جانے والی اشیاء کے لیے درکار قابل کیش فنانشل گارنٹیز کو بینک گارنٹی کی صورت میں قابل کیش فنانشل گارنٹی قرار دیا گیا ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ، بین آئٹمز پر پابندی کو جاری رکھا گیا تو پاکستان پر سے ...اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ، بین آئٹمز  پر پابندی کو جاری رکھا گیا تو پاکستان پر سے کتنے ارب ڈالر زکا بوجھ ہٹے گا؟ ماہرین نے بتا دیا ۔ ماہرین کے مطابق اگر ان پابندیوں جن میں سے خاص طور پر بین آئٹمز شامل ہیں پر پابندی کو جاری رکھا گیا تو پاکستان پر سے6 ارب ڈالر کا بوجھ ہٹے گا اور ڈالر کا ریٹ250روپے پر آ جائے گا ۔  'نوائے وقت' کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو شفاف بنانے کیلیے کئے گئے اقدامات کے باوجود پابندی لگنے کے بعد جو سامان پورٹس پر پہنچ چکا ہے اسے سابق نظام ہی کے تحت افغانستان جانے کی اجازت دی جائے گی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ان پابندیوں جن میں سے خاص طور پر بین آئٹمز شامل ہیں پر پابندی کو جاری رکھا گیا تو پاکستان پر سے6 ارب ڈالر کا بوجھ ہٹے گا اور ڈالر کا ریٹ250روپے پر آ جائے گا ۔ نیدر لینڈز کیخلاف میچ سے قبل فاسٹ بولر حسن علی کا اہم بیان سامنے آگیا  قانون میں ایک اور اہم تبدیلی کی گئی ہے وہ یہ کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت جو سامان آئے گا اس کا 25فی صد حصے کوسکیننگ کے عمل سے گزارا جائے گا ،جبکہ 10 فی صد حصہ رسک مینجمنٹ سسٹم کے عمل سے گزرے گا ،افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت وزارت تجارت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 212 اشیاءافغانستان لے جانے پر پابندی لگا دی گئی، جن میں ٹائرز، چائے پتی، کاسمیٹکس ، بادام ، تازہ پھل، فریج، ریفریجریٹر وغیرہ شامل ہیں۔کاسمیٹکس اورٹوائلٹ میں استعمال ہونے والی درجنوں اقسام کی اشیاءپربھی پابندی لگائی گئی ہے جبکہ بادام ، تازہ پھل، فریج، ریفریجریٹر، ایئر کنڈیشنر، جوسراور مکسر بلینڈر سمیت دیگراشیاءبھی افغانستان نہیں لے جاسکیں گے۔اس کے ساتھ ساتھ ایف بی آر نے چاکلیٹ ،فٹ وئیر ، مشنری سمیت 5آیٹمز پر10 فی صد پراسسنگ فیس عائد کی ہے ،ٹرانزٹ ٹریڈ کے سامان پر جو ٹیکس لگتے ہیں ان کے مساوی رقم کی بینک گارنٹی دینا ہو گی۔ ورلڈکپ؛ اپنے ہی پہلے میچ میں کتنا ہدف دینے کی کوشش کرینگے، بابراعظم نے اپنے ارادے ظاہر کردیئے
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

غیرقانونی افغان شہریوں کی واپسی، افغان حکام نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادیاسلام آباد : افغان حکام نے اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کو غیر قانونی افغان شہریوں کی واپسی کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

غیرقانونی افغان شہریوں کی واپسی، افغان حکام نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادیاسلام آباد : افغان حکام نے اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کو غیر قانونی افغان شہریوں کی واپسی کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

افغان حکومت چین کے تعاون سے واخان راہداری پر کام کرنے کی خواہشمند ہے: افغان ...کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے کہا ہے کہ ہمالیہ کا پہاڑی سلسلہ ہمارے اور چین کے درمیان علیحدگی کی علامت نہیں بلکہ دونوں ممالک کو اقتصادی لحاظ سے باہم مربوط بنانے کی مثال بننا چاہیے۔انہوں نے ٹرانس ہمالیہ فورم کے تیسرے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی سیاست کا موجودہ رخ علاقائیت کی طرف ہے اور ٹرانس ہمالیہ خطے میں صلاحیت کا حامل ہے اور یہ فورم اس بات چیت کا ایک موثر ذریعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کی سلامتی اور استحکام سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اب وقت آگیا ہے کہ افغانستان میدان جنگ کی بجائے خطے میں اقتصادی رابطوں کا مرکز بن جائے۔واضح رہے کہ افغانستان کے وزیر خارجہ ایک وفد کے ہمراہ چین کی سرکاری دعوت پر دو روز قبل ٹرانس ہمالیہ فورم کے تیسرے اجلاس میں شرکت کے لیے چین گئے تھے۔بین الاقوامی تعاون سے متعلق ٹرانس ہمالیہ فورم چین کے شہر نائنگچی میں منعقد ہوا جس میں مولوی امیر خان متقی نے افغانستان کی نمائندگی کی اور فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا.ٹرانس ہمالیہ فورم کا دوہزار اٹھارہ میں آغاز کیا گیا تھا جس کا مقصد علاقائی ممالک میں جغرافیائی روابط، ماحولیاتی تحفظ اور حیاتیات کو محفوظ بنانے سمیت مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ اس سال فورم کا موضوع ''حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی تحفظ'' ہے۔وزارت خارجہ کے نائب ترجمان حافظ ضیاء احمد نے اپنے X (سابقہ ​​ٹویٹر) اکاؤنٹ پر لکھا کہ جناب امیر خان متقی چینی حکومت کی سرکاری دعوت پر گئے ہیں اور ٹرانس ہمالیہ فورم کے تیسرے اجلاس میں شرکت کے علاوہ اقتصادی تعاون، علاقائی تعلقات اور موسمیاتی تبدیلی پر بات چیت کریں گے۔ضیاء احمد نے یہ بھی کہا کہ ملاقات کے علاوہ افغان وزیر خارجہ چین کے وزیر خارجہ اور دیگر ممالک کے نمائندوں سے بھی دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔امارت اسلامیہ کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی اس دورے سے قبل روس کی دعوت پر ماسکو فارمیٹ اجلاس میں شرکت کے لیے روس گئے تھے۔اس موقع پر افغان حکومت، چین اور پاکستان کے نمائندوں کا مشترکہ سہ فریقی اجلاس ہوا۔ افغان وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس سہ فریقی اجلاس میں مسائل کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے پر زور دیا گیا۔چین ان ممالک میں سے ایک ہے جو افغان حکومت کے ساتھ قریبی تعلقات رکھتا ہے اور اس نے کابل میں اپنا سفارت خانہ کھول رکھا ہے۔
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

کویت: ہزاروں تارکین وطن ڈی پورٹکویتی وزارت داخلہ نے منظم کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے لیبر اور رہائشی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 7,685 افراد کو ڈی پورٹ کیا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

کیجریوال نے مودی حکومت کو سر سے پاؤں تک بدعنوانی میں ڈوبا قرار دیدیادہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے مودی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حکومت سر سے پاؤں تک بدعنوانی میں ڈوبے ہوئی ہے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »