افغان مسئلہ کے حل کیلئے طالبان اور پڑوسی ممالک سے بات کررہے ہیں، وزیراعظم - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 92 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 40%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

افغانستان میں خانہ جنگی سے وسطی ایشیا سے تجارتی رابطے متاثر ہونگے، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں خانہ جنگی سے وسطی ایشیائی ممالک سے تجارتی رابطے متاثر ہونگے۔

وزیراعظم عمران خان نے گوادر میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح اور مفاہمتی یادداشتوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوادر کے 2200 ایکڑ کے زونز کو آج ہم نے کھول دیا ہے، پاکستان بڑا عظیم ملک بننےجارہاہے، بلوچستان ترقی کےسفرمیں پیچھےرہ گیاہے تاہم اب گوادر پاکستان کے ترقی کے سفر میں مرکز بننے جارہا ہے، انٹرنیشنل ایئرپورٹ گوادر کو دنیا سے منسلک کرے گا، اس سےبلوچستان سمیت پورےپاکستان کوفائدہ ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ گوادرکےتمام منصوبوں کی خود نگرانی کروں گا، غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے ون ونڈوسسٹم پرجارہےہیں، گوادر میں ساحلی پٹی کے مچھیروں کیلئے پوراپروگرام بنایاہے، وفاقی حکومت نے بلوچستان کیلئے 730 ارب روپے کا بڑاترقیاتی پیکیج دیاہے، احساس پروگرام کےذریعےکالج اور ٹیکنیکل یونیورسٹی بنارہےہیں، مائیکروفنانس کے تحت غریب گھرانوں کیلئےقرضےفراہم کررہےہیں، چین کی جانب سے گوادر میں تکنیکی تربیت فراہم کی جارہی ہے، میں نے دوران سفر جہاز سے ایک بڑا اچھا ٹیکنیکل تعلیم کا مرکز بھی دیکھا...

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں افغانستان میں بدامنی سے متعلق خدشہ ہے، تاجکستان و دیگر پڑوسی ممالک سے مل کر افغان مسئلہ کے سیاسی حل کی کوشش کررہے ہیں، پاکستان کی پوری کوشش ہےافغانستان میں امن ہو، ایران کےصدرسےبھی افغانستان کےمعاملےپربات کی ہے، خانہ جنگی ہوئی تو پناہ گزینوں کے مسائل پیدا ہوں گے اور وسطی ایشیائی ممالک سے تجارتی رابطے بھی متاثر ہوجائیں گے، کوشش ہے طالبان اور پڑوسی ممالک سے بات کریں تاکہ وہاں سیاسی تصفیہ...

عمران خان نے مزید کہا کہ سی پیک کی ترقی میں کافی آگے نکل گئے ہیں، لیکن مغربی سرحد پر رابطے نہ ہونے کیوجہ سے عوام کی معاشی ترقی نہیں ہوئی، جس کے نتیجے میں انتشار پسند لوگ بے روزگار نوجوانوں کو، جن کا نظام میں کوئی حصہ نہیں ہوتا، آسانی سے اپنے ساتھ ملا سکتے ہیں، اسی لیے گوادر اور بلوچستان کے لیے ترقی کا پیکیج دیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے تقریب میں انگریزی میں تقریر کرنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کو توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے اچھی تقریر کی لیکن اگر اردو میں کرتےتو 90...

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

Apne mulk k masail to Hal kr pehle

مسئلہ افغانوں کا ہے اور بات پڑوسیوں سے کررہے ہو ؟

In Punjab, CNG was reduced from Rs 88 to Rs 106 per liter

آج بھی طالبان اسلحے کے زور پراقتدار پر آنے کو ترجیح دے رہے ہیں جو تصاویر آرہی ہیں اسمیں صرف اسلحہ ہی اسلحہ دیکھائی دے رہا ہے آج بزور بندوق کی مان لی تب سب کے لئے جائز ہوگا کے وہ اپنے حق کے لئے اسلحہ باہر لے کر نکلیں پانی سر سے اُنچا ہوگیا ہے آپ ناتجربہ کار لوگوں ٹیم چلائیں

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔