اعلیٰ عدلیہ کو نظرثانی کا اختیار تحمل سے استعمال کرنا چاہیے: جسٹس حسن اظہر رضوی

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 53 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 25%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اعلیٰ عدلیہ کو نظرثانی کا اختیار تحمل سے استعمال کرنا چاہیے: جسٹس حسن اظہر رضوی Supremecourt PDM PPP PMLN PTI Pakistan Lahore Punjab

سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والا اختلافی نوٹ اتروا دیا گیا، اختلافی نوٹ میں جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا ہے کہ پارلیمان کے قانون سازی کے اختیار پر کوئی قدغن نہیں، آئین کا کوئی آرٹیکل پارلیمنٹ کو قانون سازی سے نہیں روکتا، عدلیہ کو پارلیمنٹ کے قانون کی جوڈیشل سکروٹنی کا اختیار ہے، اعلیٰ عدلیہ کو قانون کی جوڈیشل سکروٹنی کے اختیار سماعت پر تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نے مزید لکھا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کو جوڈیشل سکروٹنی کا اختیار ایسے استعمال کرنا چاہیے جس سے عدلیہ، مقننہ اور ایگزیکٹیو میں ہم آہنگی برقرار رہے، جوڈیشل نظرثانی کا اختیار تحمل اور دانشمندی سے استعمال کیا جانا چاہیے، جوڈیشل سکروٹنی کا اختیار ایسے استعمال نہیں کر سکتے جس سے عدلیہ اور پارلیمنٹ میں جنگ شروع ہو جائے، ریفارمز آرڈیننس 1972 کو آئین میں قانونی تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔

اختلافی نوٹ میں لکھا کہ ریفارمز آرڈینس کے تحت آرٹیکل 199 کے ہائیکورٹ کے آئینی اختیار میں اپیل کا حق دیا گیا، ریفارمز آرڈیننس کی قانونی حیثیت پر 50 سال گزرنے کے باوجود سوال نہیں اٹھایا گیا، عدالتی فیصلوں کے مطابق عدلیہ کو قانونی سوالات کے حل سے گریز کرنا چاہیے، اپنے ساتھی جج جسٹس مندوخیل کے فیصلہ سے اتفاق نہیں کرتا، قانونی نقطے کی تشریح کیلئے معاملہ چیف جسٹس بھجوانے کی ضرورت نہیں۔

جسٹس حسن رضوی نے اختلافی نوٹ لین دین کے ایک مقدمہ میں تحریر کیا، دو رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس مندوخیل نے آرٹیکل 199 میں انٹرا اپیل کا معاملہ چیف جسٹس کو بھجوانے کی سفارش کی تھی، جسٹس جمال خان مندوخیال سے اختلاف کر کے جسٹس حسن اظہر رضوی نے اختلافی نوٹ لکھا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

چیف جسٹس کا آڈیو لیکس کمیشن کو کام سے روکنا گناہ گار ہونے کا ثبوت اور اعتراف ہے: مریماگرآپ اور آپ کی ساس کا دامن صاف ہے تو کیا آپ کو قانون کا سامنا نہیں کرنا چاہیے؟ مریم کا چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے سوال
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

آڈیو لیکس کمیشن کے خلاف درخواستوں پر سماعت آجچیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہوں گے۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

آڈیو لیکس کمیشن کیخلاف درخواستوں پر سماعت آج سپریم کورٹ کا لارجر بینچ کرے گاچیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہوں گے ۔
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

گلوکار عاصم اظہرکو تصویر شیئرکرنے پر باڈی شیمنگ کا سامناہیوسٹن: (ویب ڈیسک) گلوکار عاصم اظہر کو کنسرٹ کی تصاویر شیئر کرنے پر مداحوں کی جانب سے باڈی شیمنگ کا سامنا کرنا پڑا۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

چیف جسٹس گناہ گار اور سزا کے حق دار ہیں، مریم نواز - ایکسپریس اردوعمر عطا بندیال اپنے خاندان کو بچانے، قانون کا مذاق اور عدلیہ کا تماشا بنانے کے جرم میں سزا کے حق دار ہیں، مریم نواز یہ پڑھیں : ExpressNews pmln pti ppp pdm
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

حکومت کو چاہیے کہ آئین کا احترام کرے:چیف جسٹسمبینہ آڈیو لیکس کمیشن کے خلاف درخواستوں پرچیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی۔اٹارنی جنرل عثمان منصور اعوان نے کہا کہ ہم اس
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »