اس وقت نوازشریف سیاسی حریف نہیں بلکہ ایک مریض ہیں،وزیر صحت

  • 📰 Aaj_Urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 56 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 26%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

نوازشریف کی صحت کو کون کون سے خطرات درپیش تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates

لاہور:وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ حکومت نے میڈیکل بورڈ سے پوچھا ہے کہ نوازشریف کی صحت کو کون کون سے خطرات درپیش ہیں، اس وقت نوازشریف سیاسی حریف نہیں بلکہ ایک مریض ہیں،ان کے کیس پر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں۔

ڈی جی پی آر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ 6 تاریخ کو نوازشریف سروسز اسپتال سے ڈسچارج ہوئے، ڈسچارج سمری میں بھی تفصیل سے نواز شریف کی بیماری کے بارے میں لکھا گیا تھا، ان کے پلیٹ لیٹس بڑھانے کےلیے میگا کٹس سمیت ہر ممکن اقدامات کئے گئے،ماضی میں میاں نوازشریف کی شوگر کا مناسب علاج نہیں ہوا۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ شریف فیملی کی جانب سے وزارت داخلہ کو درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان کی بیماری کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں، اس پر وزارت داخلہ نے پنجاب حکومت سے رابطہ کیا، کل رات میڈیکل بورڈ کی میٹنگ ہوئی، نوازشریف کے معالجین سے مزید تفصیلات مانگی گئی ہیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کامزید کہنا تھا کہ نوازشریف کے ذاتی معالج کی جانب سے جمع کروایا گیا جواب ناکافی تھا، نواز شریف کے پاکستان سے باہر کون سے ٹیسٹ ہونے ہیں، ان کے علاج میں کون کون سے رسک فیکٹرز ہیں؟ اور ان کی بیماری کتنی بڑی ہے، ہم نے یہ سب سوال میڈیکل بورڈ سے پوچھے ہیں تاکہ وزارت داخلہ کو مکمل رپورٹ بھجوائی جا سکے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ان پر یا میڈیکل بورڈ پر کوئی دباؤ نہیں ہے، میاں نوازشریف اس وقت ان کے سیاسی حریف نہیں بلکہ صرف ایک مریض ہیں اور ان کے علاج کیلئے ہنگامی بنیاد پر کام کیا جا رہا ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 8. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کروڑ پتی بننے کا روحانی نسخہ ،اس کا طریقہ کار آپ بھی جانیںانسان اپنی ضرورت کا دیوانہ ہوتا ہے ۔چاہتا ہے کہ پلک جھپکتے میں اسکی مرادیں پوری ہوجائیں
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

’کامیابی ایک دم نہیں ملی کافی وقت لگا ہے‘ماہا وجاہت کا کہنا ہے کہ خاتون ہو کر آغاز میں مجھے اپنے آپ کو منوانے میں بہت وقت لگا، میری فیملی اور والدین اس بات کو نہیں مان رہے تھے کہ میں باہر جا کر لوگوں کی شادیوں میں فوٹو گرافی کروں۔ One of the signs of the end time is that “a woman will enter the workforce out of love for this world”. [Ahmad] پاکستانی معاشرہ عورت سے بہت مرعوب ہے۔ مرد چاہیے جتنا بھی اچھا کم کرے لوگ توجہ بہت کم دیتے ہیں لیکن عورت کے معاملے میں کافی رحم دل ہے۔ ابھی کوئی فیک لڑکی کے نام سے id بنا لے اور ادھے گھنٹے بعد چیک کرلے فالور تو چھوڑ شادی کے افرز بھی ائے ھونگھے۔
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

ہم نے اس حکومت کا غرور خاک میں ملا دیا ہے، مولانا فضل الرحمٰن - Pakistan - Dawn News😂 آپ کو شائد اپنے بارے کوئی اندازہ نہیں ہوا، کہ کب سے آپ سب کو اللہ تعالیٰ نے عوام کے سامنے ننگا کرنا شروع کردیا ہیں، اور انشاء اللہ بہت جلد آپ لوگوں کی یہ ڈھکوسلہ قسم کی مذہبیت خاک میں میں ملنے والی ہے۔
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

حکومت کا ایک اور موبائل ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ لیکن اس سے کیا چیز ڈھونڈنے میں مدد ملے گی ؟ جان کر آپ بھی مسکرائے بغیر نہ رہ پائیں گےپشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)رفع حاجت کیلئے پریشان پھرنے کا زمانہ ہواپرانا،خیبرپختونخوا
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

جیکب آباد میں اجتماعی زیادتی کا شکار 13 سالہ بچی حاملہ ہوگئی لیکن جب ہسپتال گئی تو اس کیساتھ کیا سلوک کیا گیا؟ انتہائی دردناک خبرآگئیجیکب آباد(ویب ڈیسک)جیکب آباد میں اجتماعی زیادتی کا شکار13سالہ بچی کی زچگی سے جمس اور سول
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

ساری دنیا میں جتنا آپ کا نام ہے اس سے سوگنا زیادہ بابا گرونانک نے آپ کو دیا ہے،نوجوت سنگھ سدھو کا بس میں وزیراعظم عمران خان سے مکالمہنارووال (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »