اسٹرابیری کا ایک اور فائدہ دریافت، دماغ کے لیے بھی مفید قرار - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 56 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 26%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

مرکب پیلارگونائڈن مجموعی طورپر دماغی سوزش (انفلیمیشن) کم کرتا ہے مزید پڑھیے: expressnews

آپ کی سلاد، دلیہ یا پھر کھانے میں شامل خوش ذائقہ اسٹرابیری کا ایک اور فائدہ سامنے آیا ہے کہ اب یہ دماغ کی بھی دوست ثابت ہوئی ہے اور بالخصوص الزائیمر کی وجہ بننے والے ٹاؤ پروٹین میں اضافے کو روکتی ہے۔

شکاگو میں واقع رش یونیورسٹی سے وابستہ الزائیمر تحقیقی مرکز سے وابستہ سائنس دانوں نے اسٹرابیری میں پیلارگونائڈن نامی مرکب دریافت کیا ہے جو دماغ میں ٹاؤ پروٹین بننے سے روکتا ہے۔ یہ پروٹین گچھوں کی صورت جمع ہوکر دماغ کی فکری اور اکتسابی صلاحیت کو شدید متاثر کرتا ہے۔ تحقیق سے وابستہ جولی شنائیڈر کہتی ہیں کہ اسٹرابیری کا مرکب پیلارگونائڈن مجموعی طورپر دماغی سوزش کم کرتا ہے۔ اس سے سائٹوکائن نامی پروٹین کی پیداوار بھی کم ہوتی ہے جو سوزش کی وجہ بنتی ہے۔ اس طرح بزرگ افراد میں الزائیمر کے حملے کو روکا جاسکتا ہے یا کم ازکم اسے سست ضرور کیا جاسکتا ہے۔

ماہرین نے یہ بھی بتایا کہ تمام بیریوں میں واحد اسٹرابیری ہے جس میں پیلارگونائڈن کی سب سے زائد مقدار پائی جاتی ہے۔ سائنسدانوں نے کہا ہے کہ اس ضمن میں مزید تحقیق کی ضرورت ہوگی لیکن اگر یہ بات ثابت ہوجاتی ہے تو اسٹرابیری جیسے عام پھل سے الزائیمر جیسی تکلیف دہ اور مشکل بیماری کو قابو کرنے میں کچھ مدد ضرور مل سکے گی۔

اس ضمن میں مسلسل 20 برس تک 575 افراد کا جائزہ لیا گیا اور معلوم ہوا کہ اسٹرابیری کھانے سے ٹاؤ پروٹین واقعی کم ہوتا ہے۔ اس مضرپروٹین کی کمی اور اندرونی سوزش کم ہونے سے دماغ توانا رہتا ہے اور الزائیمر جیسے امراض کو دور رکھا جاسکتا ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پی سی بی کا انگلینڈ کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان17 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی انگلینڈ کرکٹ ٹیم 20 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کراچی اور لاہور میں سات ٹی ٹوئنٹی میچزکھیلی گی ۔
ذریعہ: BOLNETWORK - 🏆 9. / 63 مزید پڑھ »

الیکشن کمیشن کا فیصلہ حکومت کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان فل کورٹ کا مطالبہ11:28 PM, 2 Aug, 2022, اہم خبریں, پاکستان, اسلام آباد: وزیر اعظم کے زیر صدارت پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کے قائدین کے اجلاس میں  الیکشن کمیشن کے فیصلے
ذریعہ: NeoNewsUR - 🏆 20. / 51 مزید پڑھ »

کراچی میں 6 سے 9 اگست کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکانمحکمہ موسمیات نے سندھ میں جمعے سے نئے مون سون سسٹم کے داخل ہونےکا انتباہ جاری کردیا۔ DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلاناسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے اور شوکاز نوٹس کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کردیا۔ buht acha fasla hai Wo to karen gy q judge to in k apne hain na
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

انگلینڈ کے تاریخی دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلانانگلینڈ کے تاریخی دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا arynewsurdu خوش آمدید
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

چوہدری شجاعت کا گروپ پرویز الہیٰ کے اراکین توڑنے کے لیے متحرک - ایکسپریس اردوآصف زرداری اور ن لیگ کیساتھ اب بھی بیٹھا جاسکتا ہے، چوہدری شجاعت مزید پڑھیے: expressnews لیکن ان کو تو پرویز الہی نے ٹکے سیر بیچ دیا ہے Abhi bhi ap udr e bethy h Ch shb Allaha Allaha kro kon sa chakron ma pary ho.
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »