اسمبلی تحلیل، عمران خان کے اشارے کے منتظر ہیں، پرویز الہٰی

  • 📰 jang_akhbar
  • ⏱ Reading Time:
  • 38 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 18%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، 27 کلو میٹر کے وزیراعظم کے پاؤں تلے سے زمین سرک رہی ہے۔ تفصیلات جانیے: PervaizElahi imrankhanPTI punjabAssembly

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ اسمبلی تحلیل کے لیے عمران خان کے اشارے کے منتظر ہیں۔

لاہور میں وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی سے اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی، اس موقع پر مونس الہٰی بھی موجود تھے۔چوہدری پرویز الہٰی نے دوران گفتگو کہا کہ ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، 27 کلو میٹر کے وزیراعظم کے پاؤں تلے سے زمین سرک رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس کا ساتھ دیتے ہیں اس کا ساتھ نبھاتے ہیں، پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے عمران خان کے اشارے کے منتظر ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن والوں کے نمبرز کم ہیں اور باتیں زیادہ کرتے ہیں، تحریک عدم اعتماد اور گورنر راج کی باتیں گیدڑ بھبھکیاں ثابت ہوں گی۔ مونس الہٰی کا کہنا تھا کہ عمران خان قوم کے حقیقی لیڈر ہیں، ان جیسا رہنما مدتوں میں ملتا ہے، غلط فہمیاں پیدا کرنے والے ہمیشہ کی طرح ناکام ہوں گے، پنجاب اسمبلی اور وزارت اعلیٰ عمران خان کی امانت ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

اسمبلیاں توڑنے کیلیے بلڈوذر کہاں سے أے گے

Qw-×

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 7. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔