اسلام آباد میں اے ٹی ایس اہلکاروں کی فائرنگ ایک اور بے گناہ کی جان لے گئی

  • 📰 92newschannel
  • ⏱ Reading Time:
  • 35 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 17%
  • Publisher: 51%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اسلام آباد میں اے ٹی ایس اہلکاروں کی فائرنگ ایک اور بے گناہ کی جان لے گئی فائرنگ اسلام_آباد اے_ٹی_سی

اسلام آباد میں اے ٹی ایس اہلکاروں کی فائرنگ سے طالب علم جاں بحق ہو گیا، اے ٹی ایس اہلکاروں نے مشکوک سمجھ کرگاڑی پر فائرنگ کی ، اں بحق ہونے والا اسامہ ندیم نامی نوجوان جی تیرہ ٹو کا رہائشی تھا۔

واقعہ کے خلاف اہل علاقہ میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی، مظاہرین نے سرینگر ہائی وے کو بلاک کردیا ، سرینگرہائی وے پرگاڑیوں کی طویل قطاریں لگی رہیں، نوجوان کے والد نے انکشاف کیا کہ ان کے بیٹے کا ایک دن پہلے اہلکاروں سے جھگڑا ہوا تھا۔واقعہ میں ملوث 5 اہلکاروں کو گرفتار کر کے دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ، وزیر داخلہ شیخ رشید واقعہ کو ظلم قرار دے دیا۔

پولیس کی ابتدائی رپورٹ اور پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تضاد نکلا، ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا اہلکاروں نے تعاقب کرتے ہوئے فائرنگ کی جبکہ پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق نوجوان کو سامنے سے گولیاں ماری گئیں۔نوجوان کی نماز جنازہ ایچ الیون قبرستان میں ادا کی گئی جس کے بعد آہوں اور سسکیوں میں نوجوان کو لحد میں اتارا گیا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 21. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔