اسلام آباد کی تمام رجسٹرڈ، غیر رجسٹرڈ مساجد کمیٹیاں کالعدم قرار

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 48 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 22%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اسلام آباد: اسلام آباد کی تمام رجسٹرڈ و غیر رجسٹرڈ مساجد کمیٹیاں 1986ء کے رولز کے تحت کالعدم قرار دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ اوقاف اور غیر اوقاف مسجد و امام بارگاہوں پر 1986ء کے رولز کی جگہ 2023ء کے رولز نافذ کر دیے گئے جس کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اب مساجد و امام بارگاہوں سے کوئی متنازعہ تقریر نہیں ہوسکے گی۔

رولز کے مطابق مساجد کمیٹیاں مستند عالم دین یا پہلے سے موجود بانی ٹرسٹی کی زیر نگرانی قائم ہوگی، انتظامیہ کی رجسٹریشن کے سوا تمام غیر رجسٹرڈ کمیٹیاں ختم تصور ہونگیں، وقف منیجر کو قوانین پر عملدرآمد کرانے کیلئے متعین کیا جائے گا جبکہ شیڈول فور میں شامل کوئی شخص وقف منیجر نہیں رہے گا۔ نئے رولز کے تحت کسی مقدمے میں ملوث شخص مسجد و امام بارگاہ کمیٹی کی سربراہی نہیں کرسکے گا جبکہ مسجد منیجر نہ ہونے کی صورت میں چیف ایڈمنسٹریٹر منتظم مقرر کرے گا۔

اسلام آباد میں نئی مسجد کے قیام کیلئے درخواست چیف ایڈمنسٹریٹر کو دی جاسکے گی، ایک ہی جگہ پر مسجد کے قیام کیلئے ایک سے زائد درخواستوں پر خصوصی کمیٹی قائم ہوگی، کمیٹی کے فیصلے کے 15 روز میں اعتراضات چیف کمشنراسلام آباد کو دیے جاسکیں گے۔ رولز کے تحت مسجد منیجر کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں پر کارروائی کیلئے چیف کمشنر کو درخواست دی جائے گی، درخواست کے 3 ماہ کے اندر کارروائی عمل میں لائی جائیگی اور نیا منیجر تعینات ہوگا، مسجد منیجر کی اجازت کے بغیر کوئی خطبہ جمعہ یا تقریر نہیں کرسکے گا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

معدہ کی تیزابیت کے علاج کی یہ دوا ہرگز نہ خریدیں!اسلام آباد : ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے معدہ کی تیزابیت کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دیتے ہوئے الرٹ جاری کردیا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

محکمہ موسمیات کی ایک بار پھر شدید بارشوں کی پیش گوئیاسلام آباد : محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر ملک میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

وفاقی کابینہ کی عدم تشکیل کے باعث اہم سمریوں کی منظوری التوا کا شکاراسلام آباد: شہباز شریف کے ایک ہفتہ قبل وزیر اعظم منتخب ہونے کے باوجود تاحال وفاقی کابینہ کی عدم تشکیل کے باعث اہم سمریوں کی منظوری التوا
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ ہفتے اسٹاف لیول معاہدے کا امکاناسلام آباد : پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان آئندہ ہفتے اسٹاف لیول معاہدے کا امکان ہے، ایگزیکٹیو بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط ملے گی۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ ہفتے اسٹاف لیول معاہدے کا امکاناسلام آباد : پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان آئندہ ہفتے اسٹاف لیول معاہدے کا امکان ہے، ایگزیکٹیو بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط ملے گی۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

سینیٹ الیکشن: پنجاب سے کس کس نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے؟اسلام آباد: 4 اپریل 2024 کو ہونے والے سینیٹ الیکشن کیلیے پنجاب کی 12 نشستوں پر کاغذات نامزدگی کی وصولی مکمل ہوگئی۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »